پاؤں کی بدبو سے کیسے نپٹیں

پاؤں وہ اعضاء ہیں جو پورے جسم کا بوجھ اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہمیں حرکت کے بھی قابل بناتے ہیں۔ انہیں ہلکی سی چوٹ لگ جائے یا ان میں درد ہو تو چلنے پھرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے۔ ان پر موسمی اثرات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ مثلاً سردیوں میں ایڑیاں پھٹنے لگتی ہیں جبکہ گرمیوں میں کچھ افراد کو پاؤں جلتے محسوس ہوتے یا ان سے بد بو آتی ہے۔ ان کی حفاظت اوردیکھ بھال سے متعلق چند ٹپس یہ ہیں

صفائی کا درست طریقہ

٭پاؤں کو نیم گرم پانی اوراینٹی بیکٹیریل صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔ دھونے کے بعد انہیں مکمل طور پر خشک کریں۔ انگلیوں کے بیچ کی جگہ کو لازماً خشک کریں۔

٭پاؤں کی بدبو سے نجات کے لئے روزانہ ایک حصہ سرکہ اور تین حصے نیم گرم پانی کے محلول میں 30منٹ کے لئے اپنے پاؤں کو ڈبوئیں۔ یہ محلول بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا سے نجات دلاتا ہے۔

٭اس کے بعد بدبو دور کرنے والا یا پسینہ روکنے/کم کرنے والا سپرے استعمال کریں۔

پاؤں کے ناخن

٭پاؤں کے ناخنوں کو ہر ہفتے یا کم ازکم 15 دن بعد ضرور کاٹیں۔ شوگرکے مریض یا پاؤں کو متاثر کرنے والی کسی اور بیماری کے شکار افراد اپنے پاؤں کے ناخن احتیاط سے کاٹیں۔ اگرضروری ہو تو کسی اور کی مدد لے لیں۔

٭صحت مند ناخنوں کا رنگ ہلکا گلابی ہوتا ہے۔ اگر ان کی رنگت خراب ہو تو یہ کسی اندرونی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔ ایسے افراد ناخنوں پرنیل پالش لگانے سے گریز کریں۔

جوتوں کا درست انتخاب

٭گرمیوں میں پلاسٹک یا نائیلون کے جوتوں کی جگہ چمڑے، کینوس اورمیش کے بنے جوتوں کو ترجیح دیں کیونکہ یہ ہوادار ہوتے ہیں۔ ہوا کے گزرسے پاؤں میں پسینہ کم آتا ہے اوربدبو پیدا نہیں ہوتی۔

٭دو دن تک ایک ہی جوتا مسلسل پہننے سے اجتناب کریں کیونکہ اس طرح جوتے میں موجود نمی مکمل طور پرخشک نہیں ہو پاتی اورپاؤں سے بدبو کا باعث بنتی ہے۔

٭روزانہ صاف اور کاٹن کے بنے ہوئے موزے پہنیں۔ یہ نمی کو جذب کرنے اور بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔

٭جوتوں میں میڈیکیٹڈ تلوؤں کوترجیح دیں۔

ان علامات کو نظرانداز نہ کریں:

٭پاؤں میں مسلسل درد کی شکایت رہنے لگے، ان پرچھالے یا دانے ہوں یا جلد پھٹی ہو۔

٭پاؤں ایک جانب سے ٹھنڈے اور دوسری جانب سے گرم ہوں تو یہ دورانِ خون میں رکاوٹ کی علامت ہو سکتی ہے۔

٭پاؤں کا درد‘سنسناہٹ کا احساس یا ان کا سن ہونا کسی اعصابی بیماری کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے۔

٭پاؤں کے ناخن سرخ ہوں‘ ان میں درد ہو اور ان کی جانب جلد پھولی سی لگنے لگے تو معالج سے رجوع کریں۔

smelly feet, foot care, tips to get rid of smell from feet, red nails, tingling in feet, paon ki badbu kaisay khatam karein

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشراوردل

Read Next

صحت مند انداز میں وزن گھٹائیں

Leave a Reply

Most Popular