بخارکی وجہ سے منہ کا ذائقہ کڑوا ہوجاتا ہے؟
کیا بخارکے باعث منہ کا ذائقہ کڑوا ہوجاتا ہے؟ فیصل آباد کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شکیل الرحمان کے مطابق
ان دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ منہ کڑوا ہونے کی اہم وجہ معدے کے مسائل ہیں۔ ان میں تیزابیت، قے یا زیادہ کھا لینا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دانتوں یا منہ کا انفیکشن، سگریٹ نوشی اورکچھ ادویات بھی اس کا سبب بن سکتی ہیں۔ اگر پرہیزکے بعد بھی اس کا ذائقہ ٹھیک نہ ہوتو ڈاکٹر سے رابطہ کرنا بہتر ہے۔
fever, bitter taste of mouth, myth
