Vinkmag ad

نظراورذیابیطس کا تعلق

نظراورذیابیطس کا تعلق

ذیابیطس کی وجہ سے آنکھوں کے مسائل پرپہلا سوال یہ پید اہوتا ہے کہ اس کا آنکھوں سے کیا تعلق ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ خون میں شوگر کی زیادہ مقدارکی وجہ سے آنکھوں کی چھوٹی چھوٹی شریانیں پھٹ جاتی ہیں۔ یوں آنکھ کے اندرخون جمع ہونے اوربینائی ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اگران مسائل سے بچنا ہے توخون میں گلوکوز کی سطح کومعمول پررکھنا ہوگا۔ آنکھوں کے حوالے سے ہونے والے مسائل میں کالا اورسفید موتیا، نظرکی کمزوری ،دھندلاپن اورپردہ چشم کی خرابی شامل ہیں۔

حفاظت کیسے کریں

یوں تو ہرفرد کوہی آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھنا چاہئے۔ تاہم، چونکہ ذیابیطس میں آنکھیں یا نظرمتاثر ہونے کے امکانات نسبتاً زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا ان تدابیرپرعمل فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے

٭آنکھوں میں انفیکشن نہ ہونے دیں۔

٭آنکھوں کودن میں دو مرتبہ نیم گرم پانی سے دھوئیں۔

٭اگرعینک استعمال کرتے ہیں تو اس کی صفائی کریں۔

٭کام کرنے کے دوران آلودہ ہاتھ آنکھوں کونہ لگائیں۔

٭آنکھ میں کوئی بیرونی چیز چلی جائے تو آنکھیں ملنے کے بجائے تازہ پانی کے چھینٹے ماریں۔ ایسے میں خود کوئی دوا یا چیزآنکھ میں نہ ڈالیں بلکہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

diabetes and eyes, eye protection from diabetes

Vinkmag ad

Read Previous

سکیلنگ سے دانت کمزور

Read Next

کنٹیکٹ لینز،چند ضروری احتیاطیں

Leave a Reply

Most Popular