کھجورکی مزیدارٹافی
اجزاء
گھی 1/2 چائے کا چمچ
بادام 4 سے 5عدد
کاجو 6عدد
اخروٹ 4 عدد
پستہ 8 عدد
کشمش 1 کھانے کا چمچ
کھجور 5 سے 6عدد
ترکیب
٭بادام،کاجو،اخروٹ اورپستے کو باریک کاٹ کراورمکس کرکے ایک پیالے میں رکھ لیں۔
٭ایک پین میں گھی ہلکا سا گرم کرکے تمام میوہ جات بھون لیں۔
٭ایک پیالے میں کھجوراورکشمش ڈالیں اورانہیں پیس کرپیسٹ بنا لیں۔
٭کھجور والے آمیزے میں خشک میوہ جات شا مل کریں اوراچھی طرح مکس کرلیں۔
٭اس آمیزے کو چھوٹی چھوٹی ٹافیوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ مزیدار ٹافی تیارہے۔
gluten free toffee, dates and nuts toffee recipe
