Vinkmag ad

مالٹا، کچھ دلچسپ حقائق

مالٹا، کچھ دلچسپ حقائق

٭پاکستان مالٹوں کی کاشت میں 2.1ملین ٹن کی پیداوارکے ساتھ دنیا بھرمیں چھٹے نمبرپرہے۔

٭کینواردوزبان کا لفظ نہیں اورنہ یہ برصغیرکا مقامی پھل ہے۔ یہ پھل1940میں امریکہ سے یہاں پہنچا۔ کینوکویہ نام ایچ بی فروسٹ نامی ایک امریکی سائنسدان نے دیا۔

٭درمیانے سائز کے ایک مالٹے میں 3.1گرام فائبرہوتا ہے۔

٭کولمبس1493ء میں امریکہ میں مالٹوں کے بیج لے کرآیا تھا۔

٭مالٹوں میں وٹامن سی، فائبراورپوٹاشیم کی مناسب مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، بی 6، مگنیشیم اورفاسفورس بھی پائے جاتے ہیں۔

٭مالٹوں کی تقریباً 600 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔

٭مالٹا بطورپھل تو فائدہ مند ہے ہی لیکن اس کے چھلکے بھی کسی طورکم مفید نہیں۔ جلد کو ملائم بنانے کے مختلف ٹوٹکوں میں استعمال ہونے کے علاوہ یہ کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔

٭مالٹوں میں موجود وٹامن سی آنکھوں کی صحت کے لیے اچھا ہے۔ یہ آنکھوں کے اردگرد موجود باریک جھلی کوخراب ہونے سے بچاتا ہے۔

٭مالٹے کے درخت پر لگنے والے پھول سفید رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کی خوشبو بھی عمدہ ہوتی ہے۔

orange facts, interesting facts about orange

Vinkmag ad

Read Previous

کھجورکی مزیدارٹافی

Read Next

چقندر بالوں کے لئے کیسے فائدہ مند ہے؟

Leave a Reply

Most Popular