Vinkmag ad

چقندر بالوں کے لئے کیسے فائدہ مند ہے؟

چقندر وٹامن بی اور سی، فاسفورس اور آئرن سے بھرپور ہے۔ یہ بالوں کی نشو ونما اور اینٹی ڈینڈرف کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بالوں میں موجود جوؤں سے نجات دلانے میں بھی بہترین ہے۔ اس سے فوائد حاصل کرنے کے لئے ان باتوں پر عمل کریں:

بالوں کی خشکی بھگائیں

اس کے لئے:

1- ایک چقندر لیں اور اسے اچھی طرح دھو کر چھلکوں سمیت ابال لیں۔

2- ایک گھنٹے بعد اس پانی سے بال دھوئیں۔

ہفتے میں دو بار اس پانی کے استعمال سے بالوں کی خشکی جاتی رہے گی۔

بال چمکدار اور مضبوط بنائیں

اس کے لئے:

1- ایک چقندر کو دھو کر اور چھلکا اتار کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

2- کٹے ہوئے ٹکڑوں کو سرسوں کے تیل میں اتنا پکائیں کہ وہ جل سے جائیں۔

3- اب تیل کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں۔

اس تیل سے سرمیں مالش کرنے سے بال چمکدار، مضبوط اور خشکی سے پاک ہوجائیں گے۔

گنجے پن کے لئے مؤثر

اس کے لئے:

1- اخروٹ، آملہ‘ برگ بکائن ‘ تخمِ خراف، چقندر اور سنبل الطیب میں سے ہر ایک کی 12 گرام مقدار کے ساتھ 25 گرام منقٰی کو  اچھی طرح پیس لیں۔

2- اب ان اجزاء کو پانی میں ڈال کر ابال لیں۔

3- تقریباً دو گھنٹوں بعد یا ٹھنڈا ہونے پراس آمیزے سے سر کی مالش کرلیں۔

بہت سی صورتوں میں اس کے استعمال سے گنجے پن سے نجات مل جاتی ہے۔

beetroot, benefits of beetroot, chukandar, vegetable, fruit, sab se pehlay sehat, where health comes first سب سے پہلے صحت

Vinkmag ad

Read Previous

مالٹا، کچھ دلچسپ حقائق

Read Next

ہلدی کے فوائد

Leave a Reply

Most Popular