Vinkmag ad

ہلدی کے فوائد

ہلدی کے فوائد

ہلدی کا پودا ادرک کے خاندان کی ہی ایک قسم ہے۔ ادرک کی طرح یہ بھی جڑکو خشک کرکے بنائی جاتی ہے۔ چائے کی دوچمچ ہلدی میں 16کیلوریزہوتی ہیں جبکہ کولیسٹرول بالکل نہیں ہوتا۔ اس میں آئرن، پوٹاشیم، میگنیشیم اوروٹامن بی6کی مناسب مقدارپائی جاتی ہے۔ یہ قوتِ مدافعت بڑھانے کا بھی بہت اچھا ذریعہ ہے۔ ذیل میں اس کے کچھ فوائد بیان کیے گئے ہیں۔

زخم مندمل کرے

ہلدی زخم کو بھرنے میں بہت مفید ہے۔اس کو سوجن اورچوٹ کے درد کو دورکرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ چوٹ اندرونی ہو یا بیرونی، چٹکی بھرہلدی نیم گرم دودھ میں ملاکر پینے سے آرام ملتا ہے۔ پہلے زمانے میں ہلدی کو پتھرپرپیس کراوراس میں پانی ملا کر لیپ تیارکرکے زخم پرلگایا جاتا تھا۔ اس سے زخم کا ورم تحلیل ہوجاتا ہے اورجسم کو آرام محسوس ہوتا ہے۔

نزلہ، زکام، چھینکیں

نزلہ زکام اوربخارکا شکار تقریباً ہردوسرا شخص ہوجاتا ہے۔ اس صورت میں دودھ کے گلاس میں دوماشہ ہلدی اورتھوڑی سی پسی کالی مرچ ملا کرپئیں۔ دو دن تک اس کے استعمال سے طبیعت سنبھل جاتی ہے۔

کھانسی سے آرام

پسی ہوئی ہلدی میں تھوڑا سا شہد ملا کر گولیاں بنائی جا سکتی ہیں اورانہیں تیار کر کے رکھا جا سکتا ہے۔ ان گولیوں کو چوسنے سے کھانسی میں آرام آتا ہے۔ ہلدی ایک ماشہ سے زیادہ مقدارمیں نہ کھائیں ورنہ سینے میں جلن محسوس ہوسکتی ہے۔

سردی‘پیشاب کی زیادتی

سردیوں میں بعض لوگوں خصوصاً چھوٹے بچوں کو پیشاب زیادہ آتا ہے۔ اس سے نجات کے لئے ہلدی باریک پیس کررکھ لیں۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ لیں اوراسے زیادہ نہ بھریں بلکہ ہمواررکھیں۔ دن میں دوبار کھلانے سے افاقہ ہوگا۔

گھریلوابٹن

چہرے اورجسم کے لیے جوابٹن گھر میں بنائے جاتے ہیں‘ان میں ہلدی ضرورڈالی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے سفید ،سیاہ اورمٹیالے دھبے اورچھائیاں دورہوجاتی ہیں اورچہرہ صاف،ملائم اورچمکدارہوجاتا ہے۔ اس کے لیے دوچمچ ہلدی، ایک چمچ چنبیلی کا تیل،ایک چھوٹی چمچ چندن اورگلاب کے عرق کے چند قطرے ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے محفوظ کر لیں۔ جب لگانا ہوتواس میں عرق گلاب اورلیموں کے چند قطرے ملا کر چہرے اورجسم پر اچھی طرح ملیں۔ خشک ہونے پر ہاتھوں کی مدد سے اتاردیں۔

چہرے پربال

بعض خواتین کے چہروں پرباریک بال ہوتے ہیں جودیکھنے میں بہت برے لگتے ہیں۔ ان سے نجات کے لیے ایک چمچ بیسن، آدھی چمچ ہلدی اورتھوڑا سا تیل مکس کریں اورابٹن کی طرح چہرے پرصبح شام لگائیں۔ ہلکا خشک ہونے پرہاتھ سے مل کر اتاردیں۔

چہرے کے دھبے

ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ چندن اورآدھا چمچ بیسن لے کراس می ںتھوڑا سا دودھ ڈال کرپیسٹ تیارکرلیں اورچہرے پرلگائیں۔ سوکھنے پراتار دیں اورٹھنڈے پانی سے منہ دھو کر عرق گلاب لگا دیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے دھبے دورہوجائیں گے۔

خارش اورپھنسیاں

کچی ہلدی دودھ میں خوب پکا کراس میں چینی ملا کر کھانے سے جسم میں درد کم ہوتا ہے۔ اس سے پرانی سے پرانی چوٹ کا دردبھی ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ہمارے ہاں یہ رواج عام ہے کہ بچہ پیدا ہونے کے بعد زچہ کو باقاعدگی سے ہلدی کسی چیز میں ڈال کردی جاتی ہے۔ گوشت کی یخنی یا شوربے میں بھی ہلدی ضرور ڈالی جاتی ہے۔ تین چار ہفتے ہلدی کے استعمال سے زچہ صحت مند ہو جاتی ہے ۔

turmeric, health benefits of turmeric

Vinkmag ad

Read Previous

چقندر بالوں کے لئے کیسے فائدہ مند ہے؟

Read Next

تھکاوٹ بھگانے والی ورزشیں

Leave a Reply

Most Popular