Vinkmag ad

تھکاوٹ بھگانے والی ورزشیں

تھکاوٹ بھگانے والی ورزشیں

تھکاوٹ ہونے کی بڑی وجہ جسم پراس کی طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالنا ہے۔ تھکاوٹ کی بھی دواقسام جسمانی اورذہنی تھکاوٹ ہیں ۔ جسمانی تھکاوٹ میں پٹھوں اورہڈیوں میں درد محسوس ہوتا ہے جبکہ ذہنی تھکاوٹ میں انسان یکسوئی سے کسی نکتے پراپنی توجہ مرکوزنہیں کرپاتا ۔ اگر آپ دفتر یا کام کی جگہ پرکام کرتے کرتے تھک گئے ہیں تو تھوڑی دیرکے لئے آنکھیں بند کرکے دماغ کوہرطرح کی سوچوں سے خالی کرلیں اورکرسی پرکمرسیدھی کرکے ٹانگیں پھیلا دیں‘ آپ کو راحت محسوس ہوگی۔ مندرجہ ذیل ورزشیں بھی تھکاوٹ دورکرنے میں مفید ثابت ہوتی ہیں

گردن کی ورزش

سیدھے کھڑے ہوجائیں ۔ گردن کواوپر،نیچے،دائیں اوربائیں جانب پوری طرح سے گھمائیں۔ یہ عمل پانچ مرتبہ کریں۔

ہاتھوں کی ورزش

سیدھے کھڑے ہوجائیں ۔اپنے دونوں ہاتھوں کو سامنے کی جانب سیدھا کریں۔ اس عمل کو پانچ بارکریں ۔اب ہاتھوں کواوپرکی جانب اٹھائیں اور اس عمل کو دہرائیں۔اب بائیں ہاتھ کو سیدھا رکھتے ہوئے دائیں ہاتھ کو سائیڈ کی طرف پھیلائیں۔ یہ عملدوسرے ہاتھ پر بھی دہرائیں۔

ٹانگوں کی ورزشیں

سیدھے کھڑے ہوجائیں۔ اپنی دائیں والی ٹانگ آگے کو ایسے موڑیں کہ کمرسیدھی رہے۔ کچھ دیراسی حالت میں رہیں اورپھر پہلی حالت میں لوٹ آئیں۔ یہی عمل بائیں ٹانگ پربھی دہرائیں۔

سیدے کھڑے ہوجائیں۔ کمرکوسیدھا رکھتے ہوئے دونوں گھٹنوں کوموڑیں۔ کچھ دیراسی حالت میں رہیں اورپھر پہلے والی پوزیشن میں لوٹ آئیں۔ اسے پانچ بارکریں۔

exercises to relieve fatigue, fatigue exercise, hands , legs and neck exercises

Vinkmag ad

Read Previous

ڈی ٹاکس ڈائٹ 

Read Next

یورک ایسڈ کی زیادتی

Leave a Reply

Most Popular