Vinkmag ad

شیاٹیکا

شیاٹیکا

عرق النساء یا شیاٹیکا کمراورٹانگوں کے درد کی مختلف اقسام میں سے ایک ہے۔ یہ مریض کے روزمرہ کے معمولات کومتاثرکرنے کے ساتھ ساتھ  نیند میں خلل کا باعث بھی بنتا ہے ۔یہ کسی بھی عمرکے فرد کومتاثرکرسکتا ہے لیکن 50 یا اس سے زیادہ عمر کے افراد اس کا شکار زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ کمرکی ڈسک کا اپنی جگہ سے حل جانا ہے۔ نتیجتاً کمرسے ٹانگوں کو جانے والی نسوں پردباؤ پڑنا شروع ہوجاتا ہے جوشیاٹیکا کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ یہ عموماً زیادہ وزن اٹھانے، شدید جھٹکا لگنے، ریڑھ کی ہڈی کے مہرے ہل جانے، اعصابی تناؤ، پریشانی، مسلسل ایک ہی کروٹ لیٹنے، کئی گھنٹوں تک مسلسل بیٹھے رہنے اورکسی حادثے وغیرہ کے باعث ہوتا ہے۔ اس درد کی دیگر علامات یہ ہیں

٭ٹانگ کے پچھلے حصے سے ہوتا ہوا بیرونی ٹخنے تک میں محسوس ہوتا ہے۔

٭آہستہ آہستہ شروع ہو کرشدید ہوتا چلا جاتا ہے۔ کبھی کبھی یہ اچانک بھی شروع ہو جاتا ہے۔

٭بعض اوقات متاثرہ ٹانگ بھاری ہو جاتی ہے اورمریض کے لئے اس پروزن ڈالنا مشکل ہوجاتا ہے۔اگر اسے ایسا کرنا پڑے تووہ پاؤں کے اگلے حصے پربوجھ ڈال کرایڑی کواونچا رکھتا ہے۔ اس مرض کی صورت میں مریض ٹانگ کو ڈھیلا رکھنا چاہتا ہے اورپاؤں گھسیٹ کرچلتا ہے تاکہ شیا ٹیکا نرومیں کھچائونہ پڑے۔

٭متاثرہ ٹانگ میں بعض اوقات بل پڑ جاتے ہیں اورنسیں کھچ جاتی ہیں۔

٭مریض ٹانگ لٹکا کر بیٹھا ہو اوراس کے گھٹنے کو دبایا جائے تو اسے سخت درد محسوس ہوتا ہے۔

مریض کیا کریں

عرق النساء کے درد میں دوا کے ساتھ ساتھ پرہیزاوراحتیاط بھی ضروری ہے۔ایسے میں ان امورکا خیال رکھیں

٭اپنے اٹھنے، بیٹھنے، چلنے اورسونے کے اندازدرست کریں۔ مثال کے طورپربیٹھنے اورسونے کے دوران اپنی پوزیشن بدلتے رہیں۔ زیادہ دیرکھڑے ہونے یا بیٹھنے سے گریزکریں۔

٭سیدھا سوتے وقت تکیہ اپنے گھٹنوں کے نیچے رکھیں۔ کروٹ لے کرلیٹیں تو ٹانگیں ذرا موڑ کرگھٹنوں کے درمیان تکیہ رکھ کر سوئیں۔ اس سے ریڑھ کی ہڈی اوراعصاب پرکم دباؤپڑتا ہے۔

٭بیٹھتے وقت کرسی کے پیچھے تکیہ اورکشن وغیرہ رکھیں تاکہ کمرکو سہارا ملتا رہے۔ْ

٭شیاٹیکا کا علاج لیٹے رہنے میں نہیں بلکہ خود کو متحرک رکھنے میں ہے کیونکہ اس سے اعصاب اورپٹھوں کو خون اورغذائی اجزاء کی فراہمی بہتر طریقے سے ہوتی ہے۔ اس لئے روزانہ20 سے40 منٹ تک چہل قدمی ضرورکریں ۔

sciatica, sciatic pain, precautionary measures for sciatic pain

Vinkmag ad

Read Previous

یورک ایسڈ کی زیادتی

Read Next

ڈائٹنگ میں کھجوریں

Leave a Reply

Most Popular