ڈائٹنگ میں کھجوریں
کھجورتوانائی سے بھرپورپھل ہے۔ تاہم میٹھی ہونے کے باعث ڈائٹنگ کرنے والے لوگ اسے استعمال کرنے سے گریزکرتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ڈائٹ پلان پرعمل کے دوران روزانہ کتنی کھجوریں کھائی جاسکتی ہیں؟(بشریٰ نواز، راجن پور)
اس کا تعلق عمر، جنس اورجسمانی سرگرمیوں سے ہے۔ مثال کے طور پرایسے جوان لوگ جوروزانہ 30 منٹ کی درمیانے درجے کی جسمانی سرگرمی کرتے ہیں‘ وہ ڈیڑھ سے دو کپ کے برابرکھجوریں کھاسکتے ہیں۔ کھجورمیں موجود شوگر کی زیادہ مقدار کے باعث تین درمیانے سائزکی کھجوریں کسی اورپھل جتنی غذائیت رکھتی ہیں۔ اگرکوئی شخص تین عدد پھل کھارہا ہوتو وہ ان کی جگہ 9 سے 10 کھجوریں کھاسکتا ہے۔
dates, dieting, dates during dieting
