نزلہ زکام میں مالٹا

نزلہ زکام میں مالٹا

کیا نزلہ زکام میں مالٹا کھانا نقصان دہ ہے؟

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ سردیوں میں مالٹے کھانے سے نزلہ زکام ہو جاتا ہے، اوراگر یہ پہلے سے ہو توبڑھ جاتا ہے۔ اس کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ مالٹے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو نزلہ زکام کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں کومخصوص پھلوں سے الرجی ہوتی ہے۔ اگرکسی کو مالٹوں سے الرجی ہو تو انہیں کھانے میں احتیاط سے کام لیں۔ خاص طورپرکھٹے مالٹے بالکل نہ کھائیں ورنہ گلا خراب ہو سکتا ہے۔ ان کا ذائقہ بدلنے کے لئے ان کے جوس میں کوئی اورچیز بھی شامل کی جا سکتی ہے۔ سردیوں میں اکثراوقات پانی کم پیا جاتا ہے‘ اس لئے یہ مزیدار پھل جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پائی جانے والی فائبرکی اچھی مقدار قبض ہونے اورکولیسٹرول بڑھنے سے بھی بچاتی ہے۔

oranges and flu, myths vs reality, can we eat oranges in flu

Vinkmag ad

Read Previous

ڈائٹنگ میں کھجوریں

Read Next

اپینڈیکس کی سرجری کے بعد احتیاطیں

Leave a Reply

Most Popular