Vinkmag ad

اپینڈیکس کی سرجری کے بعد احتیاطیں

اپینڈیکس بڑی اورچھوٹی آنت کے سنگم پر موجود تھیلی نما آنت ہے۔ یہ بند ہوجائے تواس میں جراثیم کی افزائش شروع ہوجاتی ہے جو سوزش کا سبب بنتی ہے۔ اسےاپینڈی سائٹس کہتے ہیں۔ دنیا بھرمیں سب سے زیادہ نکلوائے جانے والے اعضاء میں یہ دوسرےنمبرپرہے۔ 21 سے 22 برس کی عمرمیں اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اوریہ خواتین کے مقابلے مردوں میں زیادہ عام ہے۔

اپینڈی سائٹس کی وجہ سے ہونے والا پیٹ درد، ناف کے گرد سے شروع ہوکرپیٹ کے دائیں اورنچلے چوتھائی حصے میں داخل ہوتا ہے۔اپینڈکس پھٹ جائے توپیٹ میں شدید دردہوتا ہے، اس پرسوجن ہوتی ہےاورپھردرد اچانک ختم ہوجاتا ہے۔ اس کے باعث پیٹ میں پیپ پھیل سکتی ہے۔

کرنے کے کام

اپینڈیکٹومی یعنی اپنیڈیکس کی سرجری کے بعد متاثرہ شخص کو صحت یاب ہونےمیں کتنا وقت لگتاہے، اس کا انحصارسرجری کی قسم پر ہے۔ تاہم عموماً آپریشن کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ادویات کا اثرختم ہوجاتا ہے۔ پھرمریض بیدار ہونے کے بعد کروٹ بدلنے اورٹانگیں ہلانے کے قابل ہو جاتا ہے۔ اس کےبعد ان ہدایات پرعمل کریں

٭الٹی آرہی ہو توکروٹ کے بل لیٹ جائیں۔

٭آپریشن کے تقریباً چارگھنٹے بعد قہوہ،پانی،دودھ اورنرم غذا مثلاً فرنی اورکھیروغیرہ کھالیں۔ سخت غذا ہرگزنہ کھائیں۔

آپریشن سے اگلے دن مریض گھر جاسکتا ہے۔ اس کے چلنے پھرنے کی ممانعت نہیں ہوتی اورنہ ہی کھانے پینے کے حوالے سے کوئی خاص پرہیزہوتی ہے۔ تاہم ان امورکا خیال رکھیں

٭زخم کو گیلا ہونے اورپسینے سے بچائیں۔

٭پٹی تقریباً چاردنوں تک صاف رہتی ہے ۔اس کے بعد اسے تبدیل کرائیں۔

٭آٹھویں دن ٹانکےکھلوائے جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد مریض نہا سکتا ہے اورزخم کوپانی اورصابن سے دھوسکتا ہے۔

٭زخم زیادہ ہو تو وزن اٹھانے سے اس وقت تک اجتناب کریں جب تک معالج اجازت نہ دے۔

٭ہلکی پھلکی چہل قدمی کریں۔

٭سخت ورزشیں اورجفاکشی کے کام کرنے سے پہلے ڈاکٹرسے رابطہ ضرورکریں۔

توجہ طلب علامات

آپریشن کے بعد زخم سے پیپ یاخون خارج ہو،قبض کی شکایت ہو،پیٹ میں سوجن ہو، قے کے باعث زخم کھل گیا ہو اور بہت زیادہ بخار ہو تو بلا تاخیر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

appendectomy, post surgery care, appendicitis, appendics ki surgery k bad ki care

Vinkmag ad

Read Previous

نزلہ زکام میں مالٹا

Read Next

بڑھاپے میں اچھی نیند کے لیے ہدایات

Leave a Reply

Most Popular