Vinkmag ad

بڑھاپے میں اچھی نیند کے لیے ہدایات

بڑھاپے میں لوگوں کے چلنے پھرنے، جسمانی مشقت اور کام کاج کی شرح میں خاصی کمی آ جاتی ہے۔ اس وجہ سے انہیں جسمانی تھکان نہیں ہوتی لہٰذا ان کی نیند کی ضرورت بھی کم ہو جاتی ہے۔ وہ دیگر لوگوں کی طرح سونا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں کر پاتے۔ بڑھاپے میں اچھی نیند کے لیے کچھ ہدایات پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

بزرگوں کے لیے ہدایات

٭ دن کے وقت زیادہ دیرتک اُونگھنے اور سونے سے اجتناب کریں۔

٭ شام کے بعد کیفین کے حامل مشروبات جیسے چائے اور کافی سے پرہیز کریں۔

٭ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ پی لیا جائے تو یہ نیند لانے کا اچھا نسخہ ہے۔ اگر موٹاپے یا کولیسٹرول کی شکایت ہو تو بلویا ہوا دودھ (جس سے چکناہٹ اور بالائی ہٹالی گئی ہو) پینا بہتر ہے۔

٭ دن کے کسی حصے میں ورزش ضرور کریں۔ دل یا بلڈپریشر کے مریض اس سلسلے میں ڈاکٹر سے مشورہ لیں۔ ورزش اور واک کرنے سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔ اس سے پٹھے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور موٹاپا بھی کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ تھکاوٹ نیند لانے میں بھی مدد کرتی ہے۔

٭ گہری سانسوں کی مشق کریں۔ اندر کی طرف گہری سانس لینے کے بعد اسے آہستہ سے باہر نکالیں۔

٭ دن کے وقت روشنی اور تازہ ہوا میں کچھ وقت ضرور گزاریں۔ اس سے رات کو بہتر نیند آنے میں مدد ملتی ہے۔

٭ سونے سے قبل بہت زیادہ ٹی وی مت دیکھیں۔ ڈراؤنے پروگرام اور پریشان کن خبریں دیکھنے سے خاص طور پر بچیں۔

٭ کسی اچھی سی کتاب کا مطالعہ کریں۔

٭ نیند کا ایک مخصوص وقت متعین کرلیں اور اس کے لیے آرام دہ بستر کا انتخاب کریں۔

٭ سونے کے لیے ایسے کمرے کا انتخاب کریں جہاں شور نہ ہو اور روشنی بھی بہت کم ہو۔

Vinkmag ad

Read Previous

اپینڈیکس کی سرجری کے بعد احتیاطیں

Read Next

گلوٹن فری لذیذ بادامی بسکٹ

Leave a Reply

Most Popular