کانوں کی حفاظت 

کانوں کی حفاظت

٭انفیکشن سے بچاؤ کے لئے کانوں کو خشک رکھنا ضروری ہے۔ اس لئے نہاتے ہوئے یا بال دھوتے ہوئے کان کو پٹرولیم جیلی لگی روئی کے ٹکڑے سے ڈھانپ لیں تاکہ پانی کان کے اندرنہ جاسکے۔

٭کان کی صفائی کے لئے کاٹن بڈ کا ہرگزاستعمال نہ کریں، اس لئے کہ وہ میل کومزید اندرکی طرف دھکیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔

٭ماچس کی تیلی اورپن وغیرہ کان میں مت ڈالیں اس لئے کہ وہ کان کے پردے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

٭کان کے اندرخارش کرنے سے خون بہہ سکتا ہے جس سے انفیکشن ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس سے گریزکریں۔

٭تیراکی کے دوران کان میں پانی رہ جانے کی وجہ سے انفیکشن‘ سوجن اورتکلیف ہوسکتی ہے۔ اس لئے تیراکی کرتے وقت ایئرپلگزلازمی استعمال کریں۔

٭زیادہ اونچی اوردیر تک موسیقی سننے سے گریزکریں۔

٭کان چھدوانے کےلئے جراثیم سے پاک اوزاراستعمال کریں۔

٭کان میں ڈاکٹرکی اجازت یا مشورے کے بغیرکوئی چیزنہ ڈالیں۔

ear care, tips to protect ears, ear infection

Vinkmag ad

Read Previous

تشنج کا ٹیکہ

Read Next

کھجورکی مزیدارٹافی

Leave a Reply

Most Popular