Vinkmag ad

ناک کان چھدوانے کی احتیاطیں

خواتین میں ناک اور کان چھدوانا بہت عام ہے۔ تاہم دیکھا گیا ہے کہ اس سلسلے میں بہت سی جگہوں پر احتیاط نہیں برتی جاتی جس کی وجہ سے انفیکشن ہو جاتا ہے۔ انفیکشن سے بچاؤ کے لئے ان باتوں پر عمل کریں:

٭اس کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں اس تناظر میں حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جاتا ہو۔

٭ہمیشہ اور ہر بارنئی سوئی کا انتخاب کریں۔ بہتر ہے کہ اپنے سامنے نئی سوئی لگوائیں اور استعمال کے بعد ضائع کروائیں۔

٭چھدی ہوئی جگہ کو صاف رکھیں۔ دانت صاف کرتے ہوئے یا منہ دھوتے ہوئے اس جگہ کو بھی صاف کرلیں۔

٭کانوں کی صفائی کے لئے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ پھر صابن کو انگلیوں کی پوروں پر لگا کر کانوں کو آگے اور پیچھے سے ملیں۔ پھر اسے گیلے کپڑے سے صاف کر کے خشک کرلیں۔

٭کانوں کی جیولری کو وقفے وقفے سے گھمائیں۔ ایسا تب کریں جب جلد گیلی ہو تاکہ سوراخ ٹھیک طرح سے اپنی جگہ پر آ جائے۔

٭اس جگہ پر ہاتھ لگانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں کو اچھی طرح سے لازماً دھوئیں۔

٭اس جگہ کو نرم رکھنے کے لیے پیٹرولیم جیلی لگائیں۔

٭زخم پرکسی قسم کی پرفیوم، جیل، شیمپویا سپرے لگانے سے گریز کریں ورنہ جلن یا درد ہو سکتا ہے۔

٭نئی جیولری استعمال کرنے سے پہلے اسے اچھی طرح صاف کریں۔

٭اس جگہ سرخی، سوجن یا پیلے/سفید رنگ کے مادے کا اخراج ہو تو ماہر امراض جلد سے رابطہ کریں۔

Ear and nose piercing precautions, infection control tips, kaam aur naak ki dekh bhaal kaisay karein, health, shifa news

Vinkmag ad

Read Previous

پیدائشی نقائص’ غلط مفروضات

Read Next

تشنج کا ٹیکہ

Leave a Reply

Most Popular