Vinkmag ad

پیدائشی نقائص’ غلط مفروضات

پیدائشی نقائص’ غلط مفروضات

٭حاملہ خواتین اگرسورج گرہن کے موقع پر باہرنکلیں توپیدا ہونے والے بچے کے چہرے میں نقص پیدا ہوجاتا ہے۔

سورج گرہن کے دوران باہرجانے سے کوئی اورنقصان ہوتو ہو لیکن اس حوالے سے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں۔

٭حاملہ خاتون کو دو افراد کا کھانا چاہئےتاکہ بچے اورماں کی ضروریات پوری ہوسکیں۔

خواتین کو اپنی عمومی ضرورت سے صرف 300 کیلوریززیادہ لینی چاہئیں۔ انہیں چاہئے کہ تھوڑی تھوڑی مقدارمیں اورزیادہ مرتبہ کھائیں کیونکہ کھانے میں لمبے وقفے سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

٭رسی پرپاؤں رکھنے سے بچہ ناڑومیں پھنس کرفوت ہوجاتا ہے۔

بچہ رحم میں گھومتے ہوئے قدرتی طورپراس نالی کو اپنے گرد لپیٹ لیتا ہےاورآزاد بھی ہو جاتا ہے۔ اگر وہ بری طرح پھنس جائے اورآزاد نہ ہوسکے تواس کی موت ہو جاتی ہے۔لہٰذا بچے کی حرکات میں کمی محسوس ہواورخاتون زچگی کے قریب ہوتو فوراً ہسپتال میں داخلہ کروائے۔ اگر حمل کا ابتدائی مرحلہ ہو تو خاتون اپنی حرکات تبدیل کرے مثلاً کروٹ کے بل لیٹ جائے۔ اس معاملے کا خاتون کے رسی پر پاؤں رکھنے سے کوئی تعلق نہیں۔

٭دوران حمل بال رنگنا بچے کی بصارت کو متاثرکرتا ہے۔

رنگوں پرعموماً درج ہوتا ہے کہ انہیں حمل کے دوران استعمال نہ کریں یا ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔ تاہم یہ کہنا درست نہیں کہ ان سے محض نظرہی خراب ہوتی ہے،اس لئے کہ ہم جلد پرجو بھی چیزلگاتے ہیں، وہ جذب ہوکرمختلف نتائج پیش کرتی ہیں۔ اس کا انحصار چیزوں کے معیار، جذب ہونے کی مقدار، خون میں شامل ہونے کی مقدار اور بچے تک پہنچنےکی مقدارپرہوتا ہے۔

٭ماں کا وزن جتنا زیادہ ہو بچہ اتنا ہی صحت مند ہوتا ہے۔

وزن میں غیرمعمولی اضافہ صحیح نہیں۔ اس کے بڑھنے کی حد10 سے 12 کلوہی ہونی چاہئے۔

٭چٹ پٹے کھانے بچےمیں عیب پیدا کرسکتے ہیں۔

ان سے نقائص کا کوئی لینا دینا نہیں۔ تاہم ان کے استعمال سے معدے میں تیزابیت ہوتی ہےجوماں کے لئےصحت کے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔

٭حمل میں وقفہ نہ ہوتو بچے کسی نہ کسی نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔

یہ بات کسی حد تک درست ہوسکتی ہے کیونکہ اس عمل سے گزرنے کے بعد خاتون کمزوری اورغذائی کمی کا شکار ہوجاتی ہے۔ اسے پورا کرنے سے پہلے ہی دوبارہ حمل ٹھہرجائے تو اگلا بچہ متاثر ہوسکتا ہے۔ لہٰذاکم ازکم دو سال کا وقفہ ضروردیں۔

Pregnancy myths, myths about birth defects, solar eclipse, mother’s weight

Vinkmag ad

Read Previous

پیالیوں پرچائے کے پختہ نشان

Read Next

ناک کان چھدوانے کی احتیاطیں

Leave a Reply

Most Popular