Vinkmag ad

تشنج کا ٹیکہ

تشنج کا ٹیکہ

تشنج ایک سنجیدہ نوعیت کی بیماری ہے۔ اس کا سبب ایک ایسا بیکٹیریا ہے جومٹی میں موجود ہوتا ہے اورہمارے ماحول میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ یہ زمین پرگرنے سے لگنے والے زخم ،کَٹ یا خراش کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ یہ جانوروں کے فضلے اورکسی زنگ آلود شے مثلاً سوئی، کیل، آلودہ سرنج یا لوہے کی کسی اورچیز کے جسم میں داخل ہونے سے بھی پھیلتا ہے۔

مرض کی علامات

بیکٹیریا زخم کے ذریعے جسم میں داخل ہوں توابتدائی علامات نمودار ہونے میں چند دنوں سے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اس کی بنیادی علامت جبڑوں کا جڑجانا ہے۔ اگلے مرحلے میں یہ اکڑاؤ گردن، کندھوں اورپھربتدریج باقی جسم میں بھی منتقل ہوجاتا ہے۔ سانس لینے اورنگلنے میں دشواری، بخار، پسینہ زیادہ آنا، بلڈپریشربڑھنا، دل کی دھڑکن تیزہونا بھی اس کی علامات ہیں۔ مرض شدت اختیار کرجائے تواعصابی نظام متاثرہوتا ہے اورمریض کو جھٹکے لگتے ہیں۔

بچاؤکی تدابیر

٭زمین پر گرنے کی وجہ سے اگرخراش آئے یا زخم ہو تو اس جگہ کو فوراً صابن اورنیم گرم پانی سے دھولیں۔

٭تشنج کا ٹیکہ ضرورلگوائیں۔

٭اس کی ویکسی نیشن بھی اہم ہے۔ یہ پیدائش کے بعد دوماہ کی عمرسے شروع ہوجاتی ہے اورعموماً پانچ سال کی عمرتک مکمل ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد 10سال کی عمرمیں اورپھر11سال بعد اس کا ایک ٹیکہ لگایاجاتا ہے۔

٭ماہرین زچہ وبچہ اورلیڈی ہیلتھ وزیٹرزدوران زچگی اورخصوصاً ناڑوکوالگ کرتے وقت استعمال ہونے والے آلات کو آلودگی سے پاک کریں۔

٭تمام حاملہ خواتین دوسری سہ ماہی میں تشنج کا ٹیکہ لگوائیں۔

بعض چیزیں دیکھنے میں چھوٹی لگتی ہیں مگرگہرے اثرات مرتب کرتی ہیں۔ تشنج بھی ایسا ہی ایک مسئلہ ہے لہٰذا اسے ہرگزنظراندازنہ کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ناک کان چھدوانے کی احتیاطیں

Read Next

کانوں کی حفاظت 

Leave a Reply

Most Popular