دال مکھنی
کیلوریز:112
اجزاء
لوبیا 100 گرام
کالی ماش کی دال 150 گرام
پیاز(باریک کٹی ہوئی) 2 عدد
ٹماٹر(باریک کٹے ہوئے) 4 عدد
ادرک (پسی ہوئی) 1 کھانے کا چمچ
لہسن(پسا ہوا) 2 جوے
ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) 2 عدد
تازہ کریم 100 گرام
املی کا گاڑھا پانی 1/2 پیالی
سفید زیرہ 1/2 چائے کا چمچ
ہلدی 1/2چائے کا چمچ
گرم مصالحہ (پاؤڈر) 1/2چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل 2 کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا(چاپ) گارنش کے لئے
ترکیب
٭ماش کی دال پانی میں دوگھنٹے اورلوبیا چھ گھنٹے کے لئے بھگودیں۔ پھردوگلاس پانی کے ساتھ ککر میں پکائیں۔
٭تقریباً چھ منٹ بعد چولہے سے اتار کرٹھنڈا کر لیں اورچمچے سے ملا لیں۔
٭فرائی پین میں تیل گرم کرکےسفید زیرہ اورہلدی ڈال کربھونیں۔ پھرادرک ٗ پیاز ٗ لہسن ٗ ہری مرچ اورٹماٹر ڈال کرپکائیں۔ دومنٹ بعد نمک ٗ گرم مصالحہ اوراملی کا پانی شامل کردیں۔
٭جب ٹماٹر گل جائیں توپکی ہوئی کالی ماش اورلوبیا ملا دیں۔ چار سے پانچ منٹ ابال آنے کے بعد کریم ڈالیں اورچمچ چلائیں۔
٭ہرے دھنیے سے سجا کر گرما گرم پیش کریں۔
Dal makhani, recipe, ingredients , directions
