Vinkmag ad

رحم کا سرطان

رحم کا سرطان

رحم خواتین کے پیٹ کے نچلے حصے میں موجود وہ جگہ ہے جس میں بچے کی نشوونما ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق خواتین میں کینسرسے اموات کی دوسری بڑی وجہ رحم کا سرطان ہے جس میں دنیا بھرکی تقریباً 85 فی صد خواتین مبتلا ہیں۔ ان میں سے زیادہ ترکا تعلق ترقی پذیرممالک سے ہے۔

سروائیکل کینسر

سرطان ایسی بیماری ہے جس میں جسم کے کسی حصے کے خلئے اپنا کام درست طورپرانجام نہیں دے پاتے۔ وہ تیزی سے تقسیم درتقسیم ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی تعداد میں غیرضروری اورغیرمعمولی اضافہ ہونے لگتا ہے۔ یوں جسم کے اس مخصوص حصے میں ایک نیا جسم تشکیل پاجاتا ہے جس کو رسولی یا گلٹی کہتے ہیں۔ یہ صورت حال جب رحم کے گردن نما حصے یعنی سروکس میں پیدا ہوتی ہے تو اسے رحم کا سرطان کہا جاتا ہے۔

مرض کی وجوہات

درج ذیل وجوہات کا تعلق اس مرض کے ساتھ وابستہ خیال کیا جاتا ہے

٭طویل عرصے تک مانع حمل ادویا ت کا استعمال ۔

٭زیادہ باراسقاط حمل ہونا۔

٭بعض ادویات مدا فعتی نظام کو کمزورکردیتی ہیں جس کی وجہ سے جسم اس سرطان کے خلاف قابل ذکرمدافعت دکھانے کے قابل نہیں رہتا۔

٭تمبا کو نوشی کرنے والی خواتین کے اس بیماری میں مبتلا ہو نے کے امکانات عام خواتین کی نسبت زیا دہ ہوتے ہیں۔

٭جنسی عمل میں شریک کسی ایک میں اس مرض کی پہلے سے موجودگی ۔

٭ ایک سے زائد افراد سے جنسی تعلقات۔

٭کسی ایسے فرد سے جنسی تعلق جو ایک سے زیادہ افراد سے ایسا تعلق رکھتا ہو۔

miscarriage, Human Papilloma Virus, tumor, uterus, cervix, cervical cancer, cervical cancer causes

Vinkmag ad

Read Previous

دال مکھنی

Read Next

وٹامنز کے فوائد

Leave a Reply

Most Popular