Vinkmag ad

وٹامنز کے فوائد

وٹامنز کے فوائد

وٹامن اے

٭یہ انڈوں‘مکھن‘ پنیر‘ خالص دودھ اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔ پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر 46فی صد بچے اس کی کمی کا شکارہیں۔ دنیا بھرمیں ہرسال 25لاکھ بچے اس کے باعث موت کا شکارہوجاتے ہیں۔

٭وٹامن اے بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردارادا کرتاہے۔ انہیں دست اورنمونیا وغیرہ سے بھی بچاتا ہے۔

٭وٹامن اے کی کمی سے آنکھوں کی روشنی آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتی ہے۔ابتداء میں بچے کودن کے اندھیرے میں بھی کم نظرآنا شروع ہوتا ہے۔ جب بچہ اندھیرے میں لڑکھڑانے یا کسی چیز سے ٹکرانے لگے تووالدین کو ہوشیار ہوجانا چاہیے۔

٭شیرخواربچوں میں اس کی کمی کا اندازہ آسانی سے نہیں لگایا جاسکتا۔ تاہم دوسال یا اس سے زائد عمرکے بچوں میں علامات باآسانی پہچانی جاسکتی ہیں۔ ایسے میں بچہ عموماً تیزروشنی میں دیرتک نہیں دیکھ سکتا، وہ آنکھیں میچ لیتا ہے یا اس کی آنکھوں سے پانی بہنے لگتا ہے۔ اس کیفیت کا بروقت علاج نہ کیاجائے تو بچے کی بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔ اس حالت میں اسے وٹامن’’اے‘‘ دے دیا جائے توبینائی بحال ہوسکتی ہے۔

٭اس کی کمی سانس کی نالیوں کی رطوبت کم کرتی ہے جس سے سانس لینے میں دقت ہوتی ہے۔

اس کی کمی کے باعث بچے سوکھے پن کے مرض کا شکار ہوجاتے ہیں۔

وٹامن سی

٭وٹامن سی مالٹے‘ ٹماٹر‘ لیموں‘ آم‘ انناس‘ پالک‘ مولی‘ اسٹرابری اوررس والے پھلوں اورسبزیوں میں پائی جاتی ہے۔

٭اس کی مناسب مقدارمیں موجودگی خواتین کے ماہانہ ایام کے دوران خون بہنے کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

٭یہ نزلہ‘ زکام میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

٭اس کی کمی مسوڑھوں میں سوجن اوران سے خون بہنے کا سبب بنتی ہے۔

٭غذاؤں میں اس کا مناسب استعمال انفیکشن کوروکتا اورقوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔

menopause, Night blindness, Vitamin A and C, benefits of vitamin A and C

Vinkmag ad

Read Previous

رحم کا سرطان

Read Next

بال اورحجاب

Leave a Reply

Most Popular