Vinkmag ad

گھٹنے میں درد

گھٹنے میں درد

ہمارے جسم کے جوڑ باآسانی حرکت کرسکتے ہیں۔ گھٹنے کا جوڑ اہم ترین جوڑوں میں سے ایک ہے جو چلنے‘ بھاگنے اور کھیلنے کے دوران  جسم کو سنبھالتا ہے۔ یہ اُس مقام پر واقع ہوتا ہے جہاں ران کی ہڈی اور پنڈلی کی بڑی ہڈی  آکر ملتی ہیں۔ اس جوڑ کے اوپر ایک کیپ ہوتی ہے جسے گھٹنے کی چوڑی ہڈی کہتے ہیں۔ ران  اورگھٹنے کی اس ہڈی کے درمیان ایک  جوڑ ہے جو دونوں ہڈیوں کو آپس میں رگڑ سے بچاتا ہے۔

جب یہ جوڑ گھس جاتا ہے تو گھٹنے کو حرکت کرنے میں دقت ہوتی ہے اور اس میں درد بھی ہوتا ہے۔ یہی جوڑ ہمارے جسم کاسب سے زیادہ وزن اٹھاتاہے۔ اگر اس میں درد شروع ہوجائے تو معمول کے کام انجام دینا مشکل ہوجاتا ہے۔ اور اگر یہ کیفیت زیادہ عرصہ تک جان نہ چھوڑے تو فرد بستر یا کرسی کا ہو کر رہ جاتا ہے۔

گھٹنے کے درد کی عمومی وجوہات

 گھٹنے کے درد کا باعث بننے والے عوامل میں چوٹ لگنا‘وزن کی زیادتی‘ خواتین میں ماہانہ ایام کی بندش ‘ ورزش کی کمی شامل ہیں۔ دیگروجوہات میں بڑھتی ہوئی عمر‘کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی‘غیرمتوازن غذا‘ ہڈیوں اور پٹھوں کی کمزوری اور کچھ طبی وجوہات شامل ہیں۔

درد کی اقسام

گھٹنے کا درد تمام مریضوں میں یکساں نہیں۔ مثلاً کچھ لوگوں کے صرف ایک جبکہ بعض کے دونوں گھٹنوں میں درد ہوتا ہے۔ کچھ مریضوں کو شدید درد ہوتاہے جبکہ کچھ میں یہ قابل برداشت حد میں رہتاہے ۔ اس درد کی کچھ اقسام مندرجہ ذیل ہیں

٭ آسٹیو آرتھرائٹس کی وجہ سے درد گھٹنے کے جوڑ کے رگڑ کھانے یاگھس جانے کے باعث ہوتا ہے۔

٭گنٹھیا کے باعث ہونے والے درد کی وجہ گھٹنے کے جوڑوں میں یورک ایسڈ کے کرسٹلز کا بن جانا ہے۔

٭جب جسم کا مدافعتی نظام خود ہی جسم کے جوڑوں کو نقصان پہنچانے لگتا ہے تومسائل سامنے آتے ہیں۔ ان میں سوزش‘ جوڑ کی ہیئت میں تبدیلی اور ہڈی کی شکست وریخت شامل ہیں۔ جو گھٹنے میں شدید درد کا باعث بنتے ہیں۔

٭پھوڑے کی سوزش والا درد گھٹنے پر چوٹ لگنے ‘ غلط طریقے سے گھٹنا موڑنے یا ان پر اچانک زیادہ بوجھ ڈالنے سے جنم لیتا ہے۔

٭ جوڑوں کے درمیان ایک مادہ ہوتا ہے جسے لعاب مفاصل کہتے ہیں۔ بعض اوقات یہ مادہ جوڑسے نکل کر گھٹنے کے پچھلے حصے میں رسولی بنا لیتا ہے ۔اسے گھٹنے کی پچھلی جانب بننے والی فاسد مادے کی تھیلی کہتے ہیں۔ یہ تھیلی بھی گھٹنے کے درد کا باعث بنتی ہے۔

٭ کرکری ہڈی گھٹنے کو لچک فراہم کرتی اور جھٹکا لگنے کی صورت میں اس پر پڑنے والے دبائو کو روکتی ہے ۔ اس کے پھٹنے  یا اسے نقصان پہنچنے سے گھٹنے میں درد ہوتا ہے۔

٭ کھچائو ‘جھٹکا لگنے اور انفیکشن کے باعث ہونے والے درد بھی عام ہیں۔

knee pain, causes , types

Vinkmag ad

Read Previous

کلب سینڈویچ

Read Next

گھٹنے کے درد کا علاج

Leave a Reply

Most Popular