Vinkmag ad

کلب سینڈویچ

کلب سینڈویچ

اجزاء

ڈبل روٹی (سلا ئس) 4عدد
مکھن 1/2کپ
مرغی کا گوشت(روسٹ) 1کپ
سلاد پتے چند عدد
انڈے(ابلے ہوئے) 2عدد
ٹماٹر(سلائس کٹا ہوا) 1عدد

ترکیب

کلب سینڈوچ بنانے کے لئے سب سے پہلے تمام سلائسز کو مکھن لگائیں۔
اب ایک پرت میں روسٹ گوشت کے ٹکرے اور ٹماٹرکے سلائس رکھیں۔
دوسری پرت میں سلاد کے پتے اور انڈے رکھیں ۔ اس کے بعد پہلی پرت کو دوسری پر ایسے رکھیں کہ ایک سینڈویچ کی شکل بن جائے۔ تیسری اور چوتھی پرت میں اپنی پسندیدہ فلِنگ رکھ کر انہیں معمولی سا فرائی کر لیں۔
5َمزیدار کلب سینڈونچ کو ڈش میں سلاد کے پتوں سے سجا کر پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے

کلب سینڈوچ کی یہ ریسپی پروٹین کی ضرورت پورا کرنے کے لئے بہترین ہے۔ انڈ ااور چکن بڑھتی عمر کے بچوں کے پٹھوں کی بناوٹ کے لئے بہت اہم ہیں۔ سلاد کے پتوں میں وٹامن سی موجود ہوتی ہے جو آئرن کو جذب کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ انڈے کی زردی میں موجود وٹامن ای اور کولین صحت مند ذہن کے لئے ضروری ہیں۔ بریڈ‘ مکھن ‘کاربوہائیڈریٹس اور چکنائی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔اسے کم تیل میں فرائی کرنا بہتر ہے کیونکہ اس سے آپ کی طبیعت بوجھل نہیں ہوگی۔

club sandwich, ingredients, recipe, nutritional value

Vinkmag ad

Read Previous

غیبی آوازیں

Read Next

گھٹنے میں درد

Leave a Reply

Most Popular