Vinkmag ad

مضبوط ہڈیوں کا ضامن کیلشیم

مضبوط ہڈیوں کا ضامن کیلشیم

انسانی جسم میں ہڈیاں کیلشیم کے بینک کا کام انجام دیتی ہیں۔ کیلشیم نہ صرف ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے بلکہ خون جمانے میں بھی اہم کردارادا کرتا ہے۔

کمی کے نقصانات

٭ہڈیاں بھربھری اورکمزورہوجاتی ہیں۔ اس کی وجہ سے معمولی سی چوٹ یا دباؤ بھی فریکچرکا باعث بن سکتا ہے۔

٭بعض بچوں کی ہڈیاں ٹیڑھی ہوتی ہیں ۔اس کی بڑی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہے جو کیلشیم کی کمی کا بھی باعث بنتی ہے۔

٭کیلشیم کی کمی انسانی جسم کے عضلات ‘جلد‘ ناخن اوردانتوں کو بھی متاثرکرتی ہے۔

٭کیلشیم کی کمی جلدی سوزش کا بھی باعث بن سکتی ہے۔

حصول کے ذرائع

٭عام طور پرایک گلاس دودھ‘ دہی کا ایک کپ‘ ایک اونس پنیراورآئس کریم کا ایک کپ کیلشیم کی روزانہ مطلوبہ مقدار فراہم کرنے کے لئے کافی ہیں۔

٭ایک گلاس تازہ مالٹے کا جوس100ملی گرام کیلشیم فراہم کرتا ہے۔

٭خشک میوہ جات‘پالک‘بندگوبھی اورشلجم میں بھی کیلشیم وافرمقدارمیں موجودہوتا ہے۔

calcium, calcium deficiency, sources of calcium 

Vinkmag ad

Read Previous

بلڈ پریشر،غلط تصورات

Read Next

سونگھنے سے متعلق دلچسپ معلومات

Leave a Reply

Most Popular