Vinkmag ad

الائچی‘ فائدے میں بڑی

الائچی‘ فائدے میں بڑی

الائچی کے فوائد درج ذیل ہیں

نزلہ زکام اورکھانسی

الائچی مختلف اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ اس کی دو اقسام سبزاورسیاہ الائچی ہیں۔ سیاہ الائچی یا بڑی الائچی نزلہ زکام اورکھانسی کے علاج میں مدد دیتی ہے۔ اس کے چند دانے پانی میں شہد کے ساتھ مکس کریں اورگرم کرکے پی لیں۔

ہاضمے کو بہتر کرے

اپنی مہک کی وجہ سے الائچی ذائقے کی حس کو متحرک کرتی ہے۔یہ ہاضمے میں مدد دینے والے انزائمز کو حرکت میں لاتی ہے، خصوصاً اس وقت جب آپ نے زیادہ کھانا کھایا ہو۔ اسی طرح یہ بدہضمی، گیس اورقبض کی صورت میں بھی مفید ہے۔ اس میں موجود کیمیائی اجزاء آنتوں کے افعال کو بہتر کرتے ہیں۔

سانس کی بوسے نجات

اس کی میٹھی مہک قدرتی طور پرسانسوں کی بو دور کرتی ہے۔ الائچی میں موجود تیل منہ میں ان بیکٹریا کے خلاف لڑتا ہے جو سانس میں بدبو کا باعث بنتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشرمیں کمی

ایک چائے کا چمچ دھنیے اورچٹکی بھر الائچی کو ایک کپ آڑو کے جوس میں ملا کر پینا ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دل کی صحت اور نظام تنفس کے مختلف امراض میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

وزن میں کمی

حسب ضرورت الائچی کو پانی میں ابال کر پینے کو عادت بنا لینا توند کی چربی کو جلد گلانے میں مدد دیتا ہے۔اس طرح چند دنوں میں اچھا خاصا وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

بے خوابی کی شکایت

اس کی مہک کو سونگھنا بے خوابی اور ذہنی بے چینی کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

نوٹ: مختلف مصالحہ جات وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ان سے استفادہ ضرور کرنا چاہئے لیکن اس مسئلے کا مستقل‘ دیر پا اور صحت مندانہ حل یہ ہے کہ اپنی غذا کو متوازن بنایا جائے اورجسمانی سرگرمیوں کی بڑھایا جائے۔اس طرح مختلف غذائیں مختلف بیماریوں میں مفید ہوتی ہیں تاہم بیماری میں باقاعدہ علاج کا نعم البدل نہیں۔

benefits of cardamom, weight loss, bad breath, high blood pressure, digestive issues

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس میں کیا کھائیں‘کیا نہ کھائیں

Read Next

ڈبہ بند یا کھلا دودھ

Leave a Reply

Most Popular