Vinkmag ad

ڈبہ بند یا کھلا دودھ

ڈبہ بند یا کھلا دودھ

دودھ ایک مکمل اورمتوازن غذا ہے۔ دودھ میں جسم کو توانائی مہیا کرنے والے تمام بڑے غذائی اجزاء (مثلاً نشاستہ‘پروٹین اورچکنائی ) موجود ہیں۔ اس میں چھوٹے غذائی اجزاء (مثلاً وٹامنز اورمعدنیات)بھی پائے جاتے ہیں۔ تاہم اسے خریدتے ہوئے اپنی سہولت دیکھنی چاہئے‘ کیونکہ دونوں اقسام کے اپنے فوائد اورمسائل ہیں۔مثال کے طور پر کھلے دودھ میں آئرن اوروٹامن ڈی نہیں ہوتے۔ ڈبہ بند دودھ میں یہ اجزاء اضافی طورپرڈالے جاتے ہیں۔

پیکٹ والے دودھ کی مثبت بات یہ کہ وہ جلد خراب نہیں ہوتا۔ اس کی حفاظت کے لئے خاص احتیاطی تدابیراپنائی جاتی ہیں۔اگر آپ کے گھر کے نزدیک کوئی ڈیری فارم یا گوالا ہو تواس سے دودھ خریدیں لیکن کچھ چھان پھٹک ضرورکریں۔ بہتر ہے کہ شاپنگ بیگ کی بجائے اپنا برتن استعمال کریں۔اگر پیکٹ والا دودھ خریدنا ہو تو لیبل پڑھ کرتسلی کر لیں کہ وہ صرف ’’وائٹنر‘‘ تو نہیں اوراس کی ایکسپائری ڈیٹ تو نہیں گزر گئی۔ اسے ابالتے ہوئے اس پر نظر رکھیں ‘ اس لئے کہ اس کے رنگ‘بو اورشکل میں تبدیلیاں اس کے ملاوٹ زدہ ہونے کی نشانیاں ہیں ۔

milk pack vs fresh milk

Vinkmag ad

Read Previous

الائچی‘ فائدے میں بڑی

Read Next

سی سیکشن کے بعد کی احتیاطیں

Leave a Reply

Most Popular