تیاری کا وقت:5منٹ
پکانے کا وقت :30منٹ
سرونگ:4 کیلوریز:200
اجزاء:
رس بھری 1کپ
جیلاٹِن پائوڈر 1چائے کا چمچ
چینی 2/3کپ
ترکیب:
1۔رس بھری کو اُبال لیں۔جب گل جائے تو اس میں چینی اور جیلاٹن پاو¿ڈر مکس کر لیں۔
2۔اس آمیزے کو سانچے میں ڈال کر کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ بعد ازاں فریز کرکے مزیدار جیلی کا لُطف اٹھائیں۔
غذائیت پہچانئے:
اس ڈش میں وٹامن سی اور ای‘کاپر‘بائیوٹن‘میگنییشم‘پوٹاشیم‘فولیٹ اوراومیگاتھری فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں۔اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دل کی بیماریوں سے بچاﺅ میں موثر جبکہ پوٹاشیم بالوں کی نشو نمامیں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ بچوں کو ناشتے میں دینے کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔
ڈاکٹر محمد اسرار‘ماہرِغذائیات‘پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن‘اسلام آباد
