Vinkmag ad

بروکلی کے طبی فوائد کیا ہیں؟

بروکلی کا شمار گوبھی کے خاندان میں ہوتا ہے۔ بہت سے طبی فوائد کی وجہ سے اسے سپر فوڈبھی کہا جاتا ہے۔ اردو میں اسے  ’’شاخ گوبھی‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کو ابال کر یا بھون کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔ ماہرین غذائیات کہتے ہیں کہ اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اسے اپنی غذا میں مستقلاً شامل رکھیں۔

100 گرام بروکلی میں 34 کیلوریز، 7 گرام نشاستہ اور 2.8 گرام پروٹین شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی اور کے، فولیٹ، پوٹاشیم ، زنک اور میگنیشم بھی موجود ہے۔

بروکلی کھانے کے چند فوائد یہ ہیں:

سوزش گھٹائے

بروکلی میں ایک کیمیائی مادہ (Glucoraphanin) موجود ہے جو ہاضمے کے عمل کے دوران ایک انزائم ( Sulforaphane ) خارج کرتا ہے۔  یہ جسمانی سوزش کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وٹامن سی کا خزانہ

ایک کپ بروکلی میں ایک کینو سے زیادہ وٹامن سی پائی جاتی ہے۔ یہ جسم کے مدافعتی نظام کو تقویت بخشنے کے ساتھ ساتھ جلد کی مرمت اور اس کی شادابی کو بحال کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

باقاعدگی سے بروکلی کھانے سے چہرے پر باریک لکیروں، جھریوں اور جلد کے دیگر مسائل کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یوں یہ عمر رسیدگی کے عمل کو سست کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

آنکھوں کے لئے مفید

بروکلی میں بیٹا کیروٹین، وٹامن اے، فاسفورس اور دیگر وٹامنز جیسے بی کمپلیکس، وٹامن سی اور ای پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام غذائی اجزاء آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بلڈشوگر کنٹرول رکھنے میں بھی کارآمد ہیں۔

صحت مند دل، مضبوط ہڈیاں

بروکلی میں موجود حل شدہ فائبر جسم میں برے کولیسٹرول کو گھٹانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ نتیجتاً دل صحت مند رہتا ہے۔ اس میں وٹامن کے اور کیلشیم دونوں موجود ہیں جو کولیجن بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ تینوں اجزاء مل کر ہڈیوں کے بھربھرے پن یعنی اوسٹیو پوروسس سے بچاتے ہیں۔

زخم مندمل کرے

وٹامن کے جسم میں مختلف پروٹین بناتا ہے جو خون جمنے اور زخم کے جلد مندمل ہونے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک کپ بروکلی کھانے سے وٹامن کے کی روزانہ کی 60.80 فی صد ضرورت پوری ہوتی ہے ۔

بروکلی کھاتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں

٭جو لوگ خون پتلا کرنے والی ادویات استعمال کرتے ہیں انہیں بروکلی ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنی چاہئے۔ اس میں موجود وٹامن کے ان ادویات کے اثر کو کم دیتا ہے۔

٭ بروکلی اپھارے کا بھی باعث بن سکتی ہے۔ پکاتے وقت ادرک اور اجوائن کے استعمال سے اپھارے سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

٭بروکلی کو روایتی طریقہ سے پکانے کی بجائے کچی کھانے یا بھاپ میں پکانے سے زیادہ غذائیت حاصل کی جاسکتی ہے۔

٭بروکلی خریدتے وقت دھیان رہے کہ اس کے ڈنڈل سخت اور سبز ہوں۔ یہ سبزی بہت جلد مرجھا جاتی ہے۔ اسے فریج میں رکھ کر دو سے تین دن میں استعمال کر لینا چاہئے۔

super food broccoli, helaht benefits of broccoli, broccoli nutrition, vegetables, broccoli k faiday 

Vinkmag ad

Read Previous

فائبر کیا ہے، کیوں ضروری ہے

Read Next

دودھ کیوں ہضم نہیں ہوتا

Leave a Reply

Most Popular