Vinkmag ad

صاف دانت‘ دلکش مسکراہٹ

صاف دانت‘ دلکش مسکراہٹ

صحت مند دانت اور مسوڑھے جہاں آپ کی صحت کے ضامن ہیں‘ وہیں یہ آپ کی شخصیت کو پرکشش اور متاثر کن بھی بناسکتے ہیں۔ لہٰذا اپنے بالوں‘جلد‘ہاتھوں اور پائوں کی طرح اپنے دانتوں اور مسوڑھوں کی بھی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کیجئے:

٭ اچھے اور صحت مند دانتوں اور مسوڑھوں کے لئے ناشتے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے برش ضرورکریں۔

٭ دانتوں کی صحت کے لئے برش کرنے کا طریقہ کار ٹھیک ہونا چاہیے۔ برش دائیں بائیں کرنے کی بجائے اوپر نیچے کرنا چاہیے۔ دائیں بائیں برش کرنے سے دانتوں کے درمیان کی جگہیں صاف نہیں ہوپاتیں اور خوراک کے ذرات باہر نکلنے کی بجائے دائیںبائیں مسوڑھوں میں چلے جاتے ہیں۔ برش ٹھیک طرح سے کرنے میں وقت ذرازیادہ لگتا ہے لیکن یہی بہتر عمل ہے۔

٭ منہ کی صحت کے لئے برش کے ساتھ ساتھ فلاسنگ بھی ضروری ہے۔ برش سے دانت صاف تو ہوجاتے ہیں لیکن دانتوں کے درمیان خالی جگہ اچھی طرح صاف ہونے سے رہ جاتی ہے۔

٭ ڈینٹل فلاس بازار سے باآسانی مل جاتا ہے جو نرم اور جراثیم سے پاک ہوتا ہے۔ فلاسنگ کے لئے تھوڑا سا دھاگہ دانتوں کے خلا کے درمیان ڈال کر اسے نرمی سے صاف کیا جاتا ہے۔

٭ سگریٹ‘ پان‘ سپاری‘ چائے اور میٹھی چیزوں کا استعمال کم سے کم کریں۔

٭ دانت صاف کرنے کے لئے نرم دندانوں والا برش استعمال کریں اور رگڑ رگڑ کر دانت صاف نہ کریں۔

٭ میڈیکیٹڈ ٹوتھ  پیسٹ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں۔

٭ ٹوتھ برش ہر تین ماہ بعد تبدیل کریں۔

٭ کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ جس میں فلورائیڈ ہو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Teeth,smile,care,brush

Vinkmag ad

Read Previous

پیٹ بڑھانے والی غذائیں

Read Next

ہموار پاؤں کی علامات

Leave a Reply

Most Popular