Vinkmag ad

پیٹ بڑھانے والی غذائیں

پیٹ بڑھانے والی غذائیں

پروسیسڈ کاربو ہائیڈ رہٹس

ایسی غذائی اشیاء جو میدے ‘ چینی اور جنک فوڈز پر مشتمل ہوں‘ ان میں شکر کی زیادتی لبلبے کو زیادہ انسولین بنانے پر مجبور کرتی ہے اور اس طرح پیٹ کی چربی کا باعث بنتی ہے۔اس کا سبب یہ ہے کہ جسم میں زیادہ شکر کی موجودگی کارٹیسول ہارمون کی پیداوارمیں اضافہ کرتی ہے جو اعضاء میں سوزش اور پیٹ کی چربی کے بڑھنے کی ایک اور وجہ ہے۔

مضر صحت چکنائی کا استعمال

تین طرح کی غذائی چکنائی جسم میں موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ان میں ٹرانس فیٹ، سیر شدہ چکنائی اور اومیگا 6 شامل ہیں۔ ان اقسام کی چکنائی زیادہ تر ریڈی میڈ کھانوں‘ سرخ گوشت‘ چکنائی والا دودھ اورجمے ہوئے کھانوں میں ہوتی ہے۔چکنائی سے بھرپور غذ ا ان ہارمونزکو متحرک کرتی ہے جو پیٹ پر چربی جمع کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔

آلوچپس

ریڈی میڈ آلو چپس تیل اور نمک سے بھرپورہوتے ہیں لہٰذا اضافی کیلوریز کا سبب بنتے ہیں۔ ان میں موجود تیز نمک جسم میں پانی روکتا ہے اور اس کو محفوظ کرنے کے لئے جن کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے وہ جسم میں سوزش اور پیٹ پر اضافی چربی کا باعث بنتے ہیں۔

میٹھے مشروبات

مشروبات میں شکر کی اضافی مقدار موٹاپے کی وجہ بنتی ہے۔ یہ سارے مشروبات جسم کو سوائے وقتی انرجی کے کوئی خاص غذ ائیت فراہم نہیں کرتے ۔

اُپھارے کا باعث بننے والی غذائیں

صرف غیر صحت بخش غذائیں ہی جسم میں گیس اور اپھارے کی شکایت پیدا نہیں کرتیں بلکہ بعض اوقات کچھ صحت بخش اور ریشہ سے بھرپور غذائیں بھی اس کا باعث بنتی ہیں ۔ان میں سے کچھ بندگوبھی‘ پھول گوبھی اوردالیں وغیرہ ہیں۔

Belly fat, Bloated tummy, Diets, french fries, fats, Junk food, processed food

Vinkmag ad

Read Previous

موٹاپا :قابو کیسے پائیں

Read Next

صاف دانت‘ دلکش مسکراہٹ

Leave a Reply

Most Popular