Vinkmag ad

گلے میں سوزش

گلے کی سوزش ایسی کیفیت ہے جس میں مریض کے فیرنکس یعنی نرخرے میں سوزش ہوجاتی ہے۔ نتیجتاً مریض کا گلا درد کرتا ہے۔ اس کی دیگر علامات میں خوراک نگلنے، پینے یا کھانے کے دوران تکلیف محسوس کرنا، سانس لینے میں مشکل پیش آنا، رال ٹپکنا یا تھوک نگلنے میں دشواری ہونا قابل ذکرہیں۔

عموماً چھوٹے بچے ایسی کیفیت میں کچھ بھی کھانے یا پینے سے انکارکردیتے ہیں، معمول سے کم مقدارمیں کھاتے ہیں یا پھرکھانے اورنگلنے کے دوران زیادہ روتے ہیں۔ بخار، کھانسی، ناک بہنا، آواز بیٹھنا، متلی، بدہضمی ، پیٹ درد اورجسم میں درد کا امکان بھی ہوتا ہے۔

تشخیص اور علاج

گلے کی سوزش کی تشخیص زیادہ ترظاہری علامات سے ہوجاتی ہے تاہم اس کی تصدیق کے لئے بعض اوقات حلق کی رطوبتوں کا نمونہ لیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ خون کے نمونے کی جانچ سے بھی اس کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔ مرض کا علاج مرض کی قسم ، دورانیے اورمریض کی حالت دیکھ کرادویات، گلے اورناک میں ڈالنے والے سپرے کی مدد سے کیا جاتا ہے۔

کرنے کے کام

وائرس کے باعث ہونے والی گلے کی سوزش میں بالعموم ادویات کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ان احتیاطی تدابیرپرعمل کر کے اس سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے

٭خوراک نگلنے میں مشکل ہورہی ہو تو باآسانی نگلی جانے والی نرم غذائیں کھائیں۔

٭وافرمقدار میں پانی یا دیگرمشروبات استعمال کریں۔

٭اگر بچہ ایک سال سے زیادہ عمرکا ہو تو اْسے شہد دیں۔ یہ کھانسی میں بھی معاون ثابت ہوگا ہے۔ بڑے نمک ملے نیم گرم پانی سے غرارے کریں۔

٭گلا زیادہ خشک ہونے کے باعث بھی درد کرتا ہے۔ ایسی کیفیت میں پانی پینے سے درد میں آرام مل سکتا ہے۔

٭سردیوں میں ہیٹر کے باعث کمرے کی فضاء خشک ہوجاتی ہے۔ اس میں نمی برقراررکھنے کے لئے ہیومیڈیفائرکا استعمال کریں۔

٭بند ناک بھی گلے میں درد کا ایک سبب ہے۔ نمکین محلول کے ساتھ نتھنے صاف کرنے سے گلا صاف ہوجاتا ہے۔یہ جو کھانسی میں کمی لانے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

Pharyngitis, symptoms of pharyngitis, home remedies for sore throat 

Vinkmag ad

Read Previous

پی سی او ایس کیسی بیماری ہے

Read Next

گرمیوں میں آنکھوں کی کیئر

Leave a Reply

Most Popular