Vinkmag ad

کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے کاصحیح انداز

کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے کاصحیح انداز

گزشتہ دو دھائیوں کے دوران کمپیوٹر ہماری زندگیوں میں اتنا زیادہ داخل ہو گیا ہے کہ اب اس کے بغیر زندگی ادھوری لگتی ہے۔کئی لوگ گھنٹوں کمپیوٹر کا استعمال یہ جانے بغیر کرتے ہیں کہ وہ اس کے سامنے صحیح انداز میں بیٹھے ہیں یا نہیں ۔ بیٹھنے کا انداز ٹھیک نہ ہونے کے باعث انہیں پٹھوں میں کھچائو ، جھکنے میں تکلیف اور کارکردگی میں کمی جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔مندرجہ ذیل ٹپس اس سلسلے میں آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں:

٭کام کے دوران کمپیوٹرسکرین اپنے بالکل سامنے رکھیں۔

٭کمپیوٹر سکرین سے 20 سے 28 انچ کے فاصلے پر بیٹھیں۔ سکرین کے بالائی کنارے کو آنکھوں کی سطح پررکھنے کے لئے اونچی کر سی استعمال کریں۔

٭ کمپیوٹر پر کام کے دوران آنکھیں بار بار جھپکیں یا کمپیوٹر کی سکرین کوتھوڑاسا جھکا کر رکھیں۔کوشش کریں کہ آنکھ اور سکرین کے درمیان تقریباً 20 ڈگری کا زاویہ بنے تاکہ آپ کو آنکھیں کم کھولنا پڑیں۔ اس طرح ہوا اور روشنی ان میں سے کم گزرے گی اور وہ جلدی خشک نہیں ہوںگی۔

٭ کمپیوٹر کی سکرین کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔اس طرح اس پرپڑی ہوئی مٹی اور دھول آنکھوں کی جلن کا باعث نہیں بنے گی۔

٭ آنکھوں کو آرام دینے کے لئے ’’20۔20۔20‘‘ کا اصول اپنائیں۔ اس کا مطلب یہ کہ ہر 20 منٹ کے بعد 20 فٹ کی دوری پر پڑی چیز پر 20 سیکنڈ تک نظر ڈالیں۔ اس کے علاوہ کچھ دیر کے لئے آنکھیں بند کر لیں اور ہتھیلیوں کی مدد سے انہیں دبائیں۔ اس طرح ان میں خون کی گردش بہتر ہوگی اور وہ تازگی محسوس کریں گی۔

٭ گھٹنے اور ٹانگیں زمین پر متوازی حالت میں رکھیں اور اگر پائوں زمین پر نہیں پہنچتے تو اس کے لیے اسٹول کا استعمال کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

اینڈوسکوپی نظام انہضام کا اہم ٹیسٹ

Read Next

چھپکلی‘ چوہے اورچھچھوندر

Leave a Reply

Most Popular