Vinkmag ad

چھپکلی‘ چوہے اورچھچھوندر

چھپکلی‘ چوہے اورچھچھوندر


بعض اوقات نالیوں کے ذریعے چوہے اور چھچھوندر کچن میں گھس کر ڈیرہ جمالیتے ہیں اور مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ ان سے چھٹکارے کے لئے مندرجہ ذیل طریقے مفید ثابت ہوسکتے ہیں:۔


٭ خوب گرم پانی میں فینائل ملا کرنالیوں میں ڈالیے۔ کچھ لوگ اس میں مٹی کا تیل بھی ڈالتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک چھٹانک سفید پھٹکڑی اور ایک چھٹانک پیپرمنٹ(پودینے کاست) باریک پیس کر گھر کے کونوں میں چھڑ ک دیں۔ ان کی خوشبو سے چوہے نہیں آتے۔


٭رات کے وقت چوہے مار گولیاں ڈالئے۔ اس سے وہ کونوں میں نہیں گھسیں گے بلکہ پانی کی تلاش میں باہر آکر مر جائیں گے۔اب ان کو احتیاط سے کسی شاپر میں ڈال کر پھینکئے ۔


٭مور کا پر جہاں ہو‘ چھپکلی وہاں سے بھاگ جاتی ہے۔ کچھ لوگ انہیں بھگانے کے لئے نسوار‘تمباکو اور کھانے والا چونا ملا کر لگاتے ہیں۔

٭انڈے کے خالی خول پر چمکدار سفید پنی والا کاغذچڑھا کرمختلف جگہوں پر رکھنے سے چھپکلی قریب نہیں آتی۔


٭چوہے اور چھپکلیاں زیادہ ہوں تو آپ ایک آلو کے چارٹکڑے کریں ۔ اب ایک پیالے میں امونیا ڈالیے اور اس میں آلو کے ٹکڑے بھگودیجئے۔ اسے کسی جگہ پر کچن میں رکھیے‘امونیا کی بو سے سب چوہے بھاگ جائیں گے۔

Lizard, Rats, diseases, Get rid of lizards

 

Vinkmag ad

Read Previous

کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے کاصحیح انداز

Read Next

گھر پر پانی کو محفوظ کریں

Leave a Reply

Most Popular