Vinkmag ad

پرو ٹائم ٹیسٹ

پرو ٹائم ٹیسٹ

 ہم جانتے ہیں کہ خون زیادہ مقدار میں بہنا متعدد مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں انسانی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔اس لئے قدرت نے بہتے خون کو روکنے کے لیے ہمارے جسم میں خاص نظام تشکیل دے رکھا ہے۔ اس کے تحت خون میں موجود پلیٹ لیٹس جمع ہو کرخون کے بہائو کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹیسٹ کیا ہے

 کچھ افراد کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا خون ایک مرتبہ بہہ نکلے توپھرتھمنے کا نام ہی نہیں لیتا۔ ایسے میں  انہیں زچگی یا سرجری وغیرہ میں مختلف پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ان بیماریوں یا علامات کا اندازہ لگانے کے لیے ایک ٹیسٹ کیا جاتا ہے جسے ’’پروتھرومبن ٹائم‘‘،’’پی ٹی‘‘،’’پرو ٹائم‘‘ یا عام الفاظ میں’’ آئی این آر‘‘ ٹیسٹ کہتے ہیں ۔

اس ٹیسٹ سے یہ معلوم ہوجاتاہے کہ خون کے مائع حصے کو منجمد ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔ عام طورپر خون کو منجمد ہونے کے لئے 12 عوامل کی ضرورت ہوتی ہے جن میں سے پانچ کے بارے میں یہ ٹیسٹ معلومات فراہم کرتاہے جبکہ باقیوں کے لئےالگ ٹیسٹ ہوتا ہے ۔ اکثراوقات یہ دونوں ٹیسٹ بیک وقت کیے جاتے ہیں کیونکہ ان سے خون بہنے سے متعلق معاملات کی مکمل تفصیل سامنے آ جاتی ہیں ۔

ٹیسٹ کن افراد کے لئے

درج ذیل علامات کی بنیاد پر یہ ٹیسٹ تجویز کیا جاتا ہے

٭آسانی سے زخمی ہوجانا۔

٭زخم سے خون بہہ نکلے تو اس کو روکنے میں دشواری ہونا۔

٭پیشاب میں خون آنا۔

٭جوڑوں میں درد یا سوجن ہونا۔

٭نکسیر زیادہ آنا۔

ہیموفیلیا‘جگر کے مسائل ‘ وٹامن کی کمی والے مریضوں کوبھی یہ ٹیسٹ تجویز کیا جاتا ہے۔ دل کے ڈاکٹر ان مریضوں کو تجویز کرتے ہیں جو خون پتلا کرنے والی ادویات استعمال کر رہے ہوں۔ ان میں دوا کے موثر ہونے کی جانچ بھی اسی ٹیسٹ سے کی جاتی ہے ۔ اس کے رزلٹ کی بنیاد پر مریض کی مذکورہ دو ا کی مقدارمیں کمی بیشی  یا مکمل طور پر روکنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

سوالات کے ٹھیک جوابات

مریض کو بعض اوقات اپنے مرض کی ہسٹری اورعلامات کے بارے میں کچھ خاص یاد نہیں ہوتا یا اسے پتا نہیں ہوتا کہ ڈاکٹر جو سوالات پوچھ رہا ہے‘ وہ کتنے اہم ہیں۔ بعض مریض اپنی علامات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں جبکہ کچھ انہیں چھپاتے بھی ہیں۔ اگرپوچھے گئے سوالات کے جوابات ٹھیک طرح سے نہ دئیے جائیں تو مریض کو نقصان ہو سکتا ہے۔اس لئے سوالات کے جوابات سوچ سمجھ کر دیں۔

چونکہ یہ ٹیسٹ خون کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اس لئے اس میں اسی سے متعلق سوالات کئے جاتے ہیں۔ مثلاً مریض سے دانت نکلوانے، معمولی زخم لگنے یا پہلے کسی آپریشن یا نکسیر پھوٹنے کے بارے میں سوال پوچھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جاتا ہے کہ مریض میں خون بہنے کا رجحان کتنا ہے ۔

pro time test, explanation, what does it tell, who should take it

Vinkmag ad

Read Previous

نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال سے متعلق اہم ہدایات

Read Next

معاملے دل کے

Leave a Reply

Most Popular