Vinkmag ad

چنبل کے لئے مفید قدرتی اشیاء

چنبل جلد کی ایک بیماری ہے۔ اس کا باقاعدہ علاج ماہر امراض جلد ہی کر سکتا ہے۔تاہم اس سلسلے میں کچھ قدرتی اشیاء بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ وہ یہ ہیں:

٭گرم پانی سے غسل کرنے کے بعد تھوڑا سا ویجی ٹیبل آئل پانی میں شامل کریں۔ پھر جسم کے متاثرہ حصے کو مزید پانچ منٹ کے لئے اس میں بھگو دیں۔

٭جئی کا آٹا خارش سے نجات کے لئے مؤثر ٹوٹکا ہے۔ اسے پانی میں شامل کرکے آمیزہ سا بنا کر متاثرہ حصے پر ڈالیں۔

*سوزش سے بچنے کے لئے روزانہ 10سے15منٹ دھوپ میں بیٹھیں۔

٭غسل کے بعد جسم پر ایسی موئسچرائزنگ کریم استعمال کریں جس میں بابونہ موجود ہو۔ یہ جلد کو خشکی اور پھٹنے سے محفوظ رکھتا ہے۔

*ٹی ٹری آئل (ایک مخصوص درخت کا تیل ) کو جسم پر لگانا خارش سے نجات دلانے کے علاوہ جلد کو نرم و ملائم بھی رکھتا ہے۔

*السی کے تیل کو کھانوں یا کھانے کی دیگر اشیاء میں شامل کرکے استعمال کریں۔

*خشکی کی زیادتی کے باعث جلد  اترنے لگتی ہے۔اس سے نجات کے لئے پٹرولیم جیلی کا استعمال فائدہ مند ہے۔

*مچھلی کے تیل کے کیپسول کے استعمال یا ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانے سے جلد کی سوزش سے آرام ملتا ہے۔

*خارش اور سوزش سے نجات حاصل کرنے کے لئے متاثرہ حصے پر کوار گندل کا گودا لگائیں۔

Psoriasis, natural remedies for psoriasis, skin issues, skin diseases, chanbal ka ilaj, shifa news, health

Vinkmag ad

Read Previous

دھوپ کی جھلسن

Read Next

مکسڈنٹ بالز

Leave a Reply

Most Popular