Vinkmag ad

دھوپ کی جھلسن

دھوپ کی جھلسن

مفروضہ

سورج کی روشنی سے متعلق ایک مفروضہ جلد کے جھلسنے سے متعلق ہے جسے عام زبان میں ’’سن برن‘‘ کہتے ہیں۔

حقیقت

یہ مسئلہ دھوپ میں زیادہ جانے یا اس میں زیادہ دیر تک رہنے سے ہوتا ہے۔عام حالات میں ہم لوگ سورج کی روشنی میں اتنا زیادہ نہیں جاتے۔ اگر جائیں بھی تو بچتے بچاتے ہی جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں جلد کے برائون ہونےکا مسئلہ تو ہو سکتا ہے مگر جلد کے جھلسنے کا مسئلہ عموماًنہیں ہوتا۔

اگرہم اچانک کسی گرم علاقے میں چلے جائیں تو ہمیں سن برن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سورج کی شعائوں کا سامنا زیادہ ہوتو اس کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے سن بلاک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم جن لوگوں کا معمول ہی زیادہ تر باہر رہناہو‘ ان کی جلد موسم کی مناسبت سے آہستہ آہستہ ’ٹین‘ ہو رہی ہوتی ہے ۔ جلد کی اسی خصوصیت کے باعث انہیں’ سن برن‘ نہیں ہوتا۔

sun burn, myths, reality, sunblock, weather

Vinkmag ad

Read Previous

آرنلڈ آملیٹ

Read Next

چنبل کے لئے مفید قدرتی اشیاء

Leave a Reply

Most Popular