Vinkmag ad

وٹامنز پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید

وفاقی وزارت صحت کی طرف سے وٹامنز پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید سامنے آ گئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان  نے کہا ہے کہ پاکستان میں او ٹی سی ادویات، وٹامنز اور منرلز کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں۔ اس ضمن میں پابندی کی خبریں من گھڑت ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ صارفین نسخے کے بغیر اپنی پسند کا کوئی بھی وٹامن یا سپلیمنٹ خریدنے میں آزاد ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن کا مقصد فارما سوٹیکل انڈسٹری، نسخے جاری کرنے والوں اور میڈیکل سٹورز  کے درمیان غیر صارف دوست گٹھ جوڑ کو توڑنا ہے۔ موجودہ حکمنامے کے بعد صارفین کو مخصوص اور مہنگی مصنوعات استعمال کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکے گا۔ ان مصنوعات کی بغیر نسخے کے دستیابی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ معیارات کے مطابق ہے۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ اس سے مسابقت کا ماحول پیدا ہو گا۔ یوں یہ اقدام ان مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کا باعث بنے گا۔ وٹامنز پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید پر عوام میں اطمینان کا اظہار کیا جا رہاہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Narcissistic personality disorder

Read Next

لیکوریا کب نارمل اور کب نہیں

Leave a Reply

Most Popular