Vinkmag ad

انسولین اورمفروضے

انسولین اورمفروضے

اس کے استعمال سے جڑے بہت سے مفروضے سننے کو ملتے ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ان میں سے چند مفروضے اوران کی تصحیح مندرجہ ذیل ہے

انسولین ذیابیطس کا مؤثرعلاج نہیں ہے؟

یہ محض مفروضہ ہے۔ انسولین ایک بہترین علاج ہے۔ اس کی مدد سے خون میں موجود گلوکوزکوقابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ اس کا اثرفوری ہوتا ہے۔

اس کا استعمال گردوں کو متاثر کرتا ہے؟

ایسا بالکل نہیں ہے۔ اس کے استعمال سے جسم کے کسی حصے کو نقصان نہیں پہنچتا۔اگر گردے پہلے سے خراب ہیں تو اس کی وجہ کچھ اور ہوسکتی ہے‘ انسولین ہرگز نہیں ۔

بعض لوگ انسولین لگانے سے ڈرتے ہیں کہ یہ تکلیف دہ ہے؟

لوگ عموماً انجکشن لگانے سے ڈرتے ہیں لیکن اب یہ پین کی صورت میں بھی دستیاب ہے جس کی سوئی بہت باریک ہے اوراس سے درد کم ہوتا ہے۔اس کو بھرنا نہیں پڑتا جس کی وجہ سے غلطی کا امکان کم ہوتا ہے اورمریض باآسانی اسے استعمال کر سکتا ہے۔

انسولین لینے کا مطلب ہے کہ ذیابیطس تشویشناک حالت میں ہے؟

ایسا نہیں ہے۔ اس کو لگانے کامقصد صرف یہ ہے کہ خون میں شکر کی مقدار مناسب رہے۔ اگر ذیابیطس کوکنٹرول نہ کیا جائے تو یہ بے قابو ہوسکتی ہے۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ اس کوغذا، ورزش، گولیوں یا انسولین کے ذریعے کس حد تک قابومیں رکھتے ہیں۔

Insulin myths, painful insulin injections, insulin affects kidneys, insulin ineffective for diabetes 

Vinkmag ad

Read Previous

انفیکشن کیا ہے‘ کیسے بچیں

Read Next

اک گرم چائے کی پیالی ہو

Leave a Reply

Most Popular