Vinkmag ad

اک گرم چائے کی پیالی ہو

اک گرم چائے کی پیالی ہو

چائے مختلف طریقوں سے بنائی جاتی ہے اوراس کی ہر قسم کے مختلف طبی فوائد ہیں۔ اگر آپ کو بھی چائے پسند ہے تو آج اسے ذرا مختلف اندازسے بنا کر دیکھئے ۔

کلونجی کی چائے

کلونجی کی چائے موٹا پے کو دورکرتی ہے۔اگر اعصاب کمزورہوں‘ مستقل نزلہ رہتا ہو‘ کانوں میں شورمحسوس ہوتا ہو‘ معدے میں گیس بنتی ہو‘ ہاضمہ خراب ہو یا گلے میں بلغم محسوس ہوتو کلونجی کی چائے پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔

اسے بنانے کے لئے کلونجی کو پسواکررکھ لیں۔ جب چائے بنانا ہو‘ آدھا چھوٹا چمچ کلونجی کا سفوف لیں۔آدھا چمچ بھی بھراہوا نہیں ہونا چاہئے بلکہ اسے انگلی سے ہموار کر لیں۔اب ایک کپ پانی لیں اوراس میں یہ سفوف ڈال کر پکائیں۔ جب ابال آجائے تواسے چھان کرتھوڑی سی چینی ڈال کر پی لیں۔ کچھ لوگ اس کی ایک پیالی میں گرین ٹی بیگ ڈال کر ایک منٹ بعد نکال لیتے ہیں تاکہ کلونجی کی چائے کا ذائقہ بہتر لگے۔عموماً یہ چائے صبح اورشام ڈھلے پی جاتی ہے ۔

شہد کی چائے

شہد کی چائے بھی بنتی ہے۔ اگرنزلہ زکام ہو تو گرم پانی میں ایک چمچ شہد ڈال کر پینے سے آرام آتا ہے۔ جسم کا وزن بڑھ رہا ہو تو ایک بڑاچمچ شہد گرم پانی میں ڈالیں اوراس میں آدھے لیموں کا رس شامل کرلیں ۔اسے صبح نہارمنہ پینا شروع کریں‘ آپ کا وزن آہستہ آہستہ کم ہوجائے گا‘ بدہضمی ٹھیک ہوگی اورچہرے کے دانے بھی ختم ہوجائیں گے۔ نہارمنہ شہد کی چائے میں چٹکی بھر پسی ہوئی دارچینی ڈال کر پینے سے تازگی محسوس ہوتی ہے۔

ادرک کی چائے

کچھ لوگوں کو سردی بہت لگتی ہے۔ان کے لئے ادرک کی چائے بہت مفید ہے۔اگر کبھی آپ کو بھی ایسا محسوس ہو توچائے کا ایک چمچ تازہ ادرک کا رس لیں‘چائے بنائیں اوراس میں ادرک کا رس شامل کر دیں۔ یہ چائے پینے سے جسم میں گرمی اورتوانائی کا احساس ہوگا۔آپ آدھے چمچ سے لے کر ایک چمچ رس استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ چائے بنانے کیلئے آٹے کا چھان یا بھوسی دو بڑے چمچے لے کردوکپ پانی میں پکائیں اوراس میں ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک کا شامل کردیں۔جب یہ اچھی طرح پک جائے تو چھان کر اس میں گرین ٹی کا ساشے(تیارچھوٹا پیکٹ) ڈال دیں۔ اس چائے میں شہد یا چینی ملا کررات کو سوتے وقت پی لیں۔ سردی کے موسم میں یہ بہت مفید ہے نیز کھانسی اوربلغم میں بھی فائدہ دیتی ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ چائے گرم گرم پئیں یا بالکل ٹھنڈی‘ دونوں کا فائدہ یکساں ہے۔جو خواتین کالی یا سبزچائے استعمال کرتی ہیں‘ان کی ہڈیاں دیگرخواتین کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوتی ہیں۔اطباء کہتے ہیں کہ چائے پکاتے وقت پانی میں دارچینی کا ٹکڑایا لونگ ڈال لیں تویہ زیادہ صحت بخش ہو جاتی ہے۔

tea, tea benefits, honey tea, ginger tea, chia seeds, tea in winters

Vinkmag ad

Read Previous

انسولین اورمفروضے

Read Next

ہری مرچ اچار

Leave a Reply

Most Popular