Vinkmag ad

کیا واقعی قدرتی اشیاء جلد کے لئے مفید ہیں؟

کہتے ہیں کہ ہم ویسے نظر آتے ہیں جیسا کچھ ہم کھاتے ہیں۔ مثلاً بعض لوگ باقاعدگی سے کچھ مخصوص پھل کھاتے ہیں تاکہ ان کی جلد تروتازہ رہے۔ مگر کیا واقعی قدرتی اشیاء جلد کے لئے مفید ہیں؟

پہلے تو یاد رکھیں کہ صحت مند جلد کے لئے جسم میں چکنائی اور نمی کا توازن بے حد ضروری ہے۔ کچھ غذائی اجزاء میں جلد کو تروتازہ رکھنے، اس کی لچک کی حفاظت اور نمی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اچھی جلد کے لئے خود کو چند پھلوں تک محدود کر دینا ٹھیک نہیں۔ صحت بخش خوراک جس میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسی ڈینٹس مناسب مقدار میں ہوں ضروری ہے۔

ان سب کے حصول کے لئے سبزیوں، پھلوں، ترکاری اور زیتون کے تیل کا استعمال فائدہ مند ہے۔ جلد کے لئے دیگر ضروری غذائی اجزاء میں فِش آئل، غیر سیر شدہ چکنائیاں، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، زِنک، وٹامن اے اور ڈائٹری فائبر شامل ہیں۔ یہ چہرے کی تازگی لوٹانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

کچے پھل اور سبزیاں

کچے پھلوں اور سبزیوں میں شامل وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء اپنی اصل حالت میں جسم تک پہنچتے ہیں۔ان کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جلد کو نم رکھنے کے لئے اپنی ضرورت کے مطابق پانی پیئیں۔ جلد کی رعنائی کے حوالے سے گندھک (سلفر) بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جو ادرک، پیاز اور انڈے میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ پیلے اور مالٹائی رنگت کے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھائیں۔

healthy skin, how effective are natural ingredients for skin, skin health, skin, health, shifa news, natural cheezon say jild ko sehat mand kaisay banaein

Vinkmag ad

Read Previous

معدے میں جلن کے لئے گھریلو ٹوٹکے

Read Next

گملوں کی سبزیاں اوران کی افادیت

Leave a Reply

Most Popular