Vinkmag ad

گملوں کی سبزیاں اوران کی افادیت

گملوں کی سبزیاں اوران کی افادیت

کھیرا

کھیرا سلاد میں عام استعمال ہونے والی سبزی ہے جوسوڈیم سے مالا مال ہے ۔ یہ خون کے درجہ حرارت کومعمول پر رکھتا ہے ۔ اس کے
علاوہ یہ جوڑوں کی لچک کے لئے بھی مفید ہے۔

سلاد پتہ

سلاد کے پتوں میں کلوروفل پایا جاتا ہے جسے ہم’’پودوں کا خون‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں۔وہ افراد جو جسم کی بدبو دور کرنے کے لئے
ادویات استعمال کرتے ہیں‘سلاد سے اس کا سدباب کر سکتے ہیں ۔

ٹماٹر

ٹماٹرمیں وافر مقدار میں تانبا،وٹامن اے،کے اور سی پایا جایا جاتا ہے۔ یہ تمام اجزاء ہڈیوں کو مضبوط رکھنے،آنکھوں کی بینائی کو
برقرار رکھنے اور گرمیوں کی چلچلاتی دھوپ میں جلد کو پرکشش اور تارو تازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتےہیں۔

بھنڈی

بھنڈی کا شمار بغیر نشاشتے والی غذا میں ہوتا ہے۔ اس میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بہت ہی کم ہوتی ہے۔اسے کھانے سے خون
میں شوگر کی مقدار میں اضافہ نہیں ہوتا ‘اس لئے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے۔

پودینہ

پودینے میں قدرتی طور پر خوردبینی جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔اس لئے اس کے خوشبودار پتوں کو اگر چبا لیا جائے
تو منہ میں موجود جراثیم مر جاتے ہیں اور ان کی بدبو ختم ہوجاتی ہے ۔

Gardening, pots, vegetables, benefits

Vinkmag ad

Read Previous

کیا واقعی قدرتی اشیاء جلد کے لئے مفید ہیں؟

Read Next

رمضان اور آپ کی خوراک

Leave a Reply

Most Popular