Vinkmag ad

شہد کی حفاظت

شہد کی حفاظت

شہد کو چوری ہونے سے بچانے کے لئے ہر چھتے کی مکھیاں خاص قسم کی مہک پیدا کرتی ہیں. اس کی بنا پر وہ ایک دوسرے کو پہچان لیتی ہیں۔ جن حشرات الارض کو چھتے میں داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے‘ وہ اردگرد منڈلاتے رہتے ہیں ۔ اس ماحول میں رہنے سے مخصوص مہک ان میں بھی رچ بس جاتی ہے۔ یوں انہیں بھی چوری چھپے چھتے میں داخل ہونے کا موقع مل جاتاہے۔مگر اندر داخل ہوتے ہی اُنہیں پہچان لیاجاتا ہے۔ اس پر مکھیاں بکھر کر چور کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہیں۔ ان میں سے کئی مکھیاں اس کے اردگرد گیند کی شکل میں جمع ہوجاتی ہیں اور اپنے جسم کے تمام پٹھوں کو پوری قوت سے حرکت میں لاتی ہیں ۔اس سے اُن کے جسم کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھنے لگتا ہے اور چورکے جسم کا درجہ حرارت 117ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ جاتا ہے۔ یوں وہ ’پک‘‘ کر مر جاتا ہے اور اسے ڈسنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

honey bee, honey protection, hive

Vinkmag ad

Read Previous

شہداور اس کی مکھی

Read Next

پٹھوں کی مضبوطی کے لئے ورزشیں

Leave a Reply

Most Popular