Vinkmag ad

پٹھوں کی مضبوطی کے لئے ورزشیں

پٹھوں کی مضبوطی کے لئے ورزشیں

اگر کوئی شخص گردن کے درد کا شکار نہ ہو تو بھی وہ انہیں اپنے معمول میں شامل کر کے گردن کے پٹھوں کو مضبوط کر سکتا ہے۔ اس کے لئے

ہتھیلیوں کی مدد سے پانچ سکینڈ تک اپنی پیشانی پر دباؤ ڈالیں ۔ دونوں ہتھیلیوں سے بیک وقت ماتھے پر اس طرح زور دیں کہ سر حرکت نہ کرنے پائے ۔ اس ورزش کو تین بار دہرائیں۔

اپنے دونوں ہاتھوں کو باری باری سرکی سائیڈ پر رکھیں اور کان کو کندھے کی طرف لانے کی کوشش کریں ۔ اس دوران سرکی حرکت کوروکے رکھیں ۔ اب اپنے ہاتھوں کو کپ کی شکل دیں اور سر کے پیچھے رکھیں۔ پانچ سکینڈ کے لیے سرسے پیچھے کی جانب اور ہاتھوں سے آگے کی طرف زور لگائیں اور حرکت کو روکیں۔اس کے اختتام کے بعد خود کو پر سکون کر لیں۔

اب اپنادایاں ہاتھ دائیں کن پٹی پر رکھیں۔ پانچ سیکنڈ کے لیے اپنی ٹھوڑی کو دائیں کندھے کی طرف موڑنے کی کوشش کریں اور حرکت کو ہاتھ کی مدد سے روکے رکھیں ۔یہی ورزش بائیں جانب دہرائیں۔ اس ورزش کو دن میں تین بار دہرائیں۔

فوائد

ان ورزشوں سے درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں
٭گردن کے پٹھوں میں لچک اور مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔
٭گردن پھر سے مکمل حرکت کرنے کے قابل ہو جاتی ہے۔
٭گردن میں اکڑاؤ کم ہو جاتا ہے۔
٭گردن کا درد اور سوجن کم ہوجاتی ہے۔

muscle strength, exercises, benefits

Vinkmag ad

Read Previous

شہد کی حفاظت

Read Next

مچھلی کے کباب

Leave a Reply

Most Popular