Vinkmag ad

مچھلی کے کباب

مچھلی کے کباب

اجزاء

مچھلی 1کلوگرام
گرم مصالحہ(پسا ہوا) 1چائے کا چمچ
بیسن 5کھانے کے چمچ
انار دانہ(پسا ہوا) 2چائے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
لال مرچ حسب ضرورت
بیسن گھولنے کے لئے پانی

ترکیب

مچھلی کو ابال کر اس کاقیمہ بنالیں۔

اس کے ساتھ ہی اس میں گرم مصالحہ،مرچ،نمک اور انار دانہ شامل کریں۔

ایک پیالے میں بیسن کو گھول لیں۔(اگر چاہیں تو اس میں نمک،مرچ اور لیموں کا رس بھی شامل کرسکتے ہیں ۔

اب ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں ۔ مچھلی کے آمیزے کے کباب بنا کر انہیں بیسن میں ڈبو کر تل لیں۔

جب دونوں اطراف سے سنہری ہو جائیں تو نکال لیں اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے

مچھلی ہمارے روزمرہ کی غذا میں نسبتاًکم کھائی جانے والی ڈش ہے لیکن غذائیت کے لحاظ سے یہ بہت اہم ہے۔ مچھلی میں اعلیٰ معیار کی پروٹین پائی جاتی ہے جوجسمانی اور ذہنی نشوونما کے لئے بہت مفید ہے۔اس کے علاوہ اس میں صحت بخش چکنائی موجود ہے جو دل کی بیماریوں سے تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ یادداشت کو بھی تقویت دیتی ہے۔یہ ہر عمر کے افراد کے لئے یکساں مفید ہے ۔گردے کے مریض اگر اسے بیسن کی بجائے مکئی کے آٹے میں میری نیٹ کریں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ بیسن میں موجود فاسفورس اور پوٹاشیم گردے کے مریضوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔

fish kebab, recipe, ingredients, directions, nutritional value

Vinkmag ad

Read Previous

پٹھوں کی مضبوطی کے لئے ورزشیں

Read Next

دودھ‘ کیوں ضروری

Leave a Reply

Most Popular