Vinkmag ad

دودھ‘ کیوں ضروری

دودھ‘ کیوں ضروری

دودھ ایک ایسی غذاء ہے جس کی ضرورت ننھے سے لے کر بزرگ افراد تک‘ سبھی کوہوتی ہے۔ اسی لئے اس کا استعمال ہر ملک اور معاشرے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں چائے زیادہ پئے جانے کے رجحان کی وجہ سے صورت حال کچھ ایسی ہے کہ یہاں اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارا ملک دنیابھر میں دودھ کی پیداوار کے حوالے سے چوتھا بڑا ملک ہے۔ یہاں دودھ دینے والے جانوروں کی تعداد تقریباً 63لاکھ ہے جن سے سالانہ 35 سے40 ارب لیٹر دودھ مہیا ہوتا ہے۔

بنیادی اجزاء اور ان کے فوائد

دودھ میں تین بنیادی اجزاء پروٹین،فاسفورس اور کیلشیم پائے جاتے ہیں ۔ یہ تینوں اجزاء ہمارے جسم کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ مزید براں اس میں پائی جانے والی پروٹین کی حیاتیاتی قدر بہت اعلیٰ ہے۔ یعنی ہضم ہونے کے دوران اس کے ضائع ہونے والے اجزاء کم بنتے ہیں۔

دودھ زخموں کو مندمل کرنے اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردادر ادا کرتا ہے۔

اس میں موجود فاسفورس اور کیلشیم ہمارے جسمانی ڈھانچے کے بڑھنے کے لئے نہایت ضروری اجزاء ہیں ۔ اس لئے ان کے بغیر بڑھتی عمر کے بچوں کی صحیح نشو ونما ممکن نہیں۔ یہ بڑھاپے میں بھی جسمانی ڈھانچے کو مضبوط اور ہڈیوں کی مختلف بیماریوں مثلاً ان کے کمزور ہونے یابھر بھرے پن وغیرہ سے محفوظ رکھتا ہے۔

importance of milk, strong bones, strengthens immune system

Vinkmag ad

Read Previous

مچھلی کے کباب

Read Next

ٹیکنالوجی ‘نشہ نہیں ضرورت

Leave a Reply

Most Popular