Vinkmag ad

دماغی خلیوں کی حفاظتی ساخت الزائمر سے منسلک، تحقیق

Medical illustration showing a protective structure in brain cells linked to Alzheimer's disease, neurons, neurodegenerative disorders, cognitive function, brain research, and neuroscience

امریکا کی پین سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق دماغی خلیوں کے اندر موجود ایک پروٹینی جال نما ساخت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ یہ ساخت الزائمر سے منسلک نقصان دہ پروٹین کی پیداوار محدود رکھتی ہے۔ نتائج طبی جریدے سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں سامنے آئے۔

محققین نے لیبارٹری میں تیار کیے گئے اعصابی خلیوں پر میمبرین ایسوسی ایٹڈ پیریاوڈک سکیلیٹن کا جائزہ لیا۔ یہ ساخت خلیے کی جھلی کو برقرار رکھنے کے ساتھ اس پر موجود پروٹینز کی حرکت بھی منظم کرتی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس ساخت کے کمزور ہونے پر ایملوئیڈ پریکرسر پروٹین (اے پی پی) کی خلیے کے اندر منتقلی بڑھ گئی۔ نتیجتاً ایملوئیڈ بیٹا 42 نامی پروٹین زیادہ مقدار میں بننے لگی، جو الزائمر کی بیماری سے منسلک سمجھی جاتی ہے۔

اس ساخت کو محفوظ رکھنا مستقبل کی نئی حکمتِ عملی بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر رووبو ژو کے مطابق اس میں کامیابی ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔ اس سے الزائمر سمیت اعصابی بیماریوں کے نئے علاج کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ تاہم مزید تحقیق درکار ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

فیصلہ سازی میں دماغ کے ابتدائی حسی حصوں کا بھی کردار، تحقیق

Read Next

الٹرا پروسیسڈ غذائیں کم کرنے سے دل کی بیماری کم، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular