Vinkmag ad

الٹرا پروسیسڈ غذائیں کم کرنے سے دل کی بیماری کم، تحقیق

Ultra-processed foods, heart disease prevention, and healthy diet illustration

کینیڈا کے ماہرین کے مطابق الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا زیادہ استعمال دل کی بیماریوں کے بڑھتے حجم سے منسلک ہے۔ ان غذاؤں کا استعمال کم کرنے سے اس بیماری سے ہونے والی اموات میں کمی کے امکانات ہیں۔

یہ نتائج امریکن جرنل آف پریونٹیو میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک ماڈلنگ تحقیق میں سامنے آئے، جس میں کینیڈا کے قومی اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔ محققین نے تخمینہ لگایا کہ دل کی بیماری کے 23 سے 37 فیصد کیسز اور اس سے ہونے والی 23 سے 38 فیصد اموات کا تعلق الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کے زیادہ استعمال سے ہو سکتا ہے۔ ان غذاؤں میں فاسٹ فوڈ، میٹھے مشروبات، پیک شدہ اسنیکس اور دیگر انتہائی پراسیسڈ مصنوعات شامل ہیں۔

محققین کے مطابق یہ غذائیں کم کھانے اور مؤثر غذائی پالیسیوں سے دل کی بیماریاں کم ہو سکتی ہے۔ تاہم ماہرین نے واضح کیا کہ یہ نتائج ماڈلنگ پر مبنی تخمینے ہیں۔ اس لیے اس ممکنہ تعلق اور ممکنہ فوائد کی تصدیق کے لیے مزید مضبوط سائنسی تحقیق درکار ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دماغی خلیوں کی حفاظتی ساخت الزائمر سے منسلک، تحقیق

Read Next

لیمن فراسٹ چھپکلی کینسر کے راز کھولنے میں مددگار، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular