Vinkmag ad

وزن بڑھانے کے لئے کچھ ٹپس

وزن میں کمی کا انحصار بہت حد تک روزمرہ سرگرمیوں اور کھانے پینے کی عادات پر بھی ہوتا ہے۔ زیادہ جسمانی سرگرمیوں کی صورت میں حاصل شدہ کیلوریز استعمال ہوجائیں گی۔ وزن کے تناظر میں جسمانی ساخت اور موروثیت جیسے عوامل بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ تاہم وزن بڑھانے کے لئے کچھ عمومی ٹپس یہ ہیں

٭وزن بڑھانے کے لیے ہائی کیلوری جنک فوڈ استعمال نہ کریں، یہ صحت کے لئے اچھا نہیں۔ اس کے برعکس ایسی صحت بخش متوازن غذا کھائیں جودن بھرکی کیلوریزکی ضروریات کو پورا کرسکے۔

٭ایک ہفتے میں ایک پاؤنڈ تک وزن بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے دن میں 500 کیلوریز زیادہ لینا ہوں گی۔ اس کے علاوہ یہ بھی دھیان رکھیں کہ لی گئی اضافی کیلوریز کی تعداد روزمرہ کی سرگرمیوں کے دوران جلنے والی کیلوریزکی نسبت زیادہ ہو۔

٭غذائیت سے بھرپور کھانے اورمشروبات کا استعمال زیادہ کیلوریزحاصل کرنے کا اچھا طریقہ ہے۔ مثلاً آپ چائے میں ایکسٹرا ڈرائی مِلک لے سکتی ہیں۔ اسی طرح ملک شیک یا سنیکس کی صورت میں اضافی کیلوریز لے سکتی ہیں۔

٭پروٹین وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لیے ہردو سے تین گھنٹے بعد پروٹین کی حامل اشیاء مثلاً خشک میوہ جات، پی نٹ بٹر، پنیر، سیریل اورگوشت وغیرہ کھائیں۔

٭رات سونے سے پہلے شیک یا سینڈوچ فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔ اگرگھرمیں یہ چیزیں بنانا مشکل ہو تو مارکیٹ میں دستیاب معیاری مصنوعات استعمال کرسکتی ہیں۔

Tips to gain weight, extra calories, snacks, protein, weekly weight gain

Vinkmag ad

Read Previous

بھنڈی، گرمی اور گیس کا سبب؟

Read Next

پی سی او ایس کیسی بیماری ہے

Leave a Reply

Most Popular