Vinkmag ad

ہینڈ رائٹنگ کھولے شخصیت کے مخفی پہلو

    ایک زمانہ تھا جب سکولوں میں ہاتھ کی مدد سے لکھائی پر بہت توجہ دی جاتی تھی تاکہ بچوں کا پیپرصاف ستھرا لگے اور امتحانات میں انہیں اچھے نمبر ملیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس پہلو پر توجہ کم ہوتی چلی گئی جس کی وجہ سے آج بچوں ہی نہیں‘ بڑوں کی قابل ذکر تعداد کی ہینڈرائٹنگ بھی کچھ زیادہ اچھی نہیں۔ ہینڈرائٹنگ کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ وہ لکھنے والے کی شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہے لہٰذا س کی مدد سے کسی فرد کی شخصیت کے مختلف پہلو ﺅں کے بارے میں بھی اندازہ لگایا جا سکتاہے۔
ہر شخص کے لکھنے کا اندازمنفرد ہوتا ہے‘ اس لئے کہ ہر انسان دوسرے مختلف ہے اور جب وہ لکھنے لگتا ہے تو اس کے اندر کی کیفیات‘ کردار اور احساسات بھی اس میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اس لئے ماہرتحریر اس کا تجزیہ کرکے اس کی شخصیت کے مخفی پہلوﺅں کو بھی سامنے لا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریرشناسی کا تعلق اس کی جسمانی‘ ذہنی اور جذباتی صحت کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔

لکھائی کی جانچ

    اس ضمن میں تین بنیادی چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے :

 لفظوں کی ترتیب
ماہر تحریر یہ دیکھتا ہے کہ کاغذ پر لکھائی کیسے کی گئی ہے اور خالی جگہ کو کیسے استعمال کیا گیا ہے۔ مزیدبرآں اس بات کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے کہ اس نے حاشیے اورلفظوں کے درمیان خالی جگہوں کا استعمال کیسے کیا ہے۔ یہ سب باتیں لکھنے والے کے اپنے قریبی ماحول سے تعلق کی نوعیت کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔

لکھنے کی رفتار
لکھنے کی رفتار لکھاری کی سوچ کی رفتار کو بھی ظاہرکرتی ہے۔ یہ اس بات کو بھی اظہار ہوتی ہے کہ متعلقہ فرد اپنے ماحول میں کس رفتار سے ردعمل دیتا ہے۔

الفاظ کی ساخت
حروف کی ساخت اور انہیں ملانا لکھنے والے کے کردار کے کچھ پہلوﺅں اور اس کی صلاحیتوں کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے۔

لکھائی اور زون چارٹ


لکھائی کے حوالے سے تین زون یا حصے ہیں جن میں سے پہلا اوپروالا،دوسرا درمیانی اور تیسرانچلا حصہ ہےں۔ لکھائی کی جانچ کرتے ہوئے یہ جاننا اہم ہے کہ اس میں کون سا حصہ زیادہ استعمال کیا گیا ہے‘ اس لئے کہ ہر حصہ انسانی شخصیت کے الگ پہلو کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ لکھائی کے ان حصوں سے جسمانی صحت اورنفسیاتی گرہوں کی جانب بھی نشان دہی ہوتی ہے۔ اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

جسمانی صحت
جسمانی صحت کے حوالے سے بھی لکھائی کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔اگر انسانی جسم میں کوئی مسئلہ ہو تو وہ لکھائی کے اس خاص حصے میں کسی وقفے،کپکپی (glitch)کی صورت میں ظاہرہوتا ہے۔ دماغ میں کوئی مسئلہ تحریر کے اوپر والے حصے پر دباﺅ یا وقفوں کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔


اوپرکے حصے میں وقفہ یا پریشر کسی ذہنی سرگرمی اور رفتار میں خلل کا آئینہ دار ہو سکتا ہے۔اس کی ایک اہم مثال مرض کی وجہ سے امریکہ کی سابق خاتونِ اول جیکولین کینیڈی (Jacqueline Kennedy) کے دستخطوں میں تبدیلی سے ظاہر ہے جو نان ہاجکن لمفوما (non-Hodgkin’s lymphoma)

کا شکار ہو گئی تھیں۔
درمیانی حصہ معدے ،دل اور جنسی اعضامیںکسی مسئلے کی جانب اشارہ کرتا ہے اور نچلا ٹانگ کے بارے میںبتاتاہے۔

نفسیاتی صحت
نفسیاتی طور پرانگریزی حروف ’اے‘ اور ’او‘ کو بہت بنا سنوار کر یا توڑ مروڑ کر لکھنے والے اکثرافرادعادی جھوٹے ہوتے ہیں۔
مثال:رچرڈنکسن(Richard Nixon) امریکہ کے 36ویں صدر تھے جن کو واٹر گیٹ سکینڈل کی وجہ سے صدارت کو خیرباد کہنا پڑا۔

سیاہی کا بہاﺅ جسم میں خون کے بہاﺅ کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے۔ لکھائی میںوقفہ،قلم رکنا اور لرزش قلم کار کی توانائی میںرکاوٹ کا اشارہ سمجھے جاتے ہیں۔نیز لکھائی سے منشیات اور شراب کے استعمال کے اثرات کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
مثال:ایلوس پریسلی(Elvis Presley)امریکہ کا مشہور فنکار تھا۔اس کے دستخطوں کی مثال یہاں بیان کی جاتی ہے جو تین باتوں کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ اس کی تحریر میں ناہمواری ،جڑے جڑے حروف اور لکھائی میں مسلسل لرزش نمایاں ہیں۔ ایلوس کو ایک سے زائد بیماریاں تھیں۔

لکھائی میں نچلا حصہ انسان کے تحت الشعور میں چھپے عزائم یا خواہشات کی جانب اشارہ کرتا ہے۔اس میں مادی اور جسمانی ضروریات مثلاً پیسہ اورجنسیت وغیرہ زیادہ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ لکھنے والے میں ان کی طلب عام افراد سے زیادہ ہے جس کے لیے وہ شاید معاشرتی قوانین یا اصولوں کی بھی پروا نہ کرےں۔اس کی ایک مثال نچلے حصے میںہک کی مانندکا ایک ڈیزائین بنانا ہے جسے فیلن کلا (Felon’s claw)
بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ڈیزائین مجرموں کی لکھائی میں غیرمتناسب پایا جاتا ہے۔
مثال:مشہور مجرم برنارڈ میڈآف(Barnard Madoff)کے دستخطوں پر غور کیا جائے تو حرف ’بی‘ پر بڑا سا ہک نیچے کی جانب سے شروع ہوتا ہوا واضح طورپر دکھائی دیتا ہے۔
(اردوترجمہ:ثمانہ سید)

Vinkmag ad

Read Previous

بلیو وہیل

Read Next

ہنگری اور تہواروں کا دارالحکومت بڈاپیسٹ جو کبھی ہمارے نقوش قدم سے آشنا تھا

Most Popular