Vinkmag ad

اچار کھائیں،مگراعتدال کے ساتھ

اچار کھائیں،مگراعتدال کے ساتھ

٭پلیزیہ بتائیں کہ اچار ہماری صحت کے لیے مفید ہے یا  نہیں ۔ یہ بھی بتائیے کہ ایک وقت میں کتنا اچار کھانا چاہئے؟

(علینہ حسن،خانپور)


٭٭اچار اصل میں خمیرشدہ خوراک ہے جس سے فائدہ پہنچانے والے بیکٹیریا اور پروبائیوٹکس حاصل ہوتے ہیں۔ یہ بڑی آنت میں رہ کر ہمیں جراثیم کے حملوں اور قبض سے بچاتے اور منرلز کو جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ نیز یہ وٹامن بی6،بی12،اورکے 2بھی بناتے ہیں۔اچار باآسانی ہضم ہو جاتا ہے تاہم اس کے ساتھ ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس میں نمک زیادہ ہوتا ہے اور کچھ اچاروں میں تیل بھی ڈالا جاتا ہے۔ اچار کے اجوائن والے مسالے میں ڈیڑھ چائے کی چمچ نمک پایا جاتا ہے جو بہت زیادہ ہے ۔اگرا س میں چکنائیاں بھی ہوں تو اس میں موجود کیلوریز مزید بڑھ جاتی ہیں۔ اچار کے زیادہ استعمال کے مضر ضمنی اثرات بھی ہیں جن میں اسہال،پیٹ میں درد، گیس کی شکایت اورپانی کی کمی وغیرہ شامل ہیں۔اس لئے اس کا معتدل انداز میں ہی استعمال کرنا چاہئے۔

pickle, salt,oil, Gas,Pain, abdomin

 

Vinkmag ad

Read Previous

کورونا وبا حقیقت کیا،فسانہ کیا

Read Next

کورونا وبا سے متعلق مفروضات

Leave a Reply

Most Popular