Vinkmag ad

مزیدار ڈونٹس Donuts

تیاری کا وقت:10منٹ
پکانے کا وقت :12منٹ
سرونگ:9
کیلوریز:279

اجزاء
میدہ 500گرام
چینی 75گرام
نمک 10 گرام
مکھن 50 گرام
خشک دودھ 50 گرام
خمیر 10 گرام
آئل 30گرام
پانی 220گرام

ترکیب:
٭میدہ،خمیر،چینی ،نمک اورخشک دودھ ایک بڑے پیالے میں مکس کریںاوراپنی انگلیوں کی مدد سے ا س میںمکھن شامل کر دیں۔اب اس میں پانی ڈال کر گوندھیں۔
٭آٹا گوندھنے کے بعد اس کو پھولنے کے لیے رکھ دیں۔
٭اب چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیںاورایک ٹرے میں 30منٹ کے لیے رکھ دیں۔
٭اب پیڑوں کے درمیان میں سوراخ نکالیں۔
٭ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں ان کو فرائی کر لیں۔
٭گرم گرم ڈونٹس پر چاکلیٹ سیرپ ڈال دیں۔مزیدار ڈونٹس چائے کے ساتھ پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے
ڈونٹس تقریباً سبھی کو پسند ہوتے ہیں۔ان سنیکس میں کاربوہائیڈریٹس،پروٹین،کیلشیم اور فاسفورس کی وافر مقدار موجودہوتی ہے ۔ یہ وٹامن اے کا اچھا ذریعہ ہے۔
سبین صدیقی،ماہرغذائیات ،کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

بفیلو چکن ونگز

Read Next

منے کی تصوراتی ڈائری: جب میں پہلی بار رویا

Leave a Reply

Most Popular